ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعے ہینڈلوم کے قومی دن کے موقع پر 7 اگست 2020 کو ورچوول پلیٹ فارم پر پروگراموں کا اہتمام کیا جائیگا
ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعے ہینڈلوم کے قومی دن کے موقع پر 7 اگست 2020 کو ورچوول پلیٹ فارم پر پروگراموں کا اہتمام کیا جائیگا
Posted On:
06 AUG 2020 3:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی:06 اگست ، 2020:
ہینڈ لوم سیکٹر ملک کی شاندار ثقافتی وراثت کی علامت ہے اور ملک میں روزی روٹی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ سیکٹر خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نہایت اہم ہے کیوں کہ 70فیصد سے زائد ہینڈ لوم بنکر اور متعلقہ ورکرس خواتین ہیں۔ چھٹے ہینڈ لوم کے قومی دن کے موقع پر ٹیکسٹائل کی وزارت 7 اگست2020 کو ورچوول پلیٹ فارم کے توسط سے ایک تقریب منعقد کررہا ہے تاکہ کووڈ-19 وبا کے سبب عوامی اجتماع کے انعقاد سے بچا جاسکے۔ ٹیکسٹائل اور خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی اس تقریب کی مہمان خصوصی اور ٹیکسٹائل کے سکریٹری جناب روی کپور مہمان اعزازی ہوں گے۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب جئے رام ٹھاکر بھی شملہ سے ورچول موڈ کے ذریعے تقریب میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ملک بھر کے ہینڈ لوم کلسٹرز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی(این آئی ایف ٹی)، کیمپسوں، تمام 28 بنکر سروس سینٹرس (ڈبلیو ایس سی)، قومی ہینڈ لوم ترقیاتی کارپوریشن (این ایچ ڈی سی)، ہینڈ لوم برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق کونسل(ایچ ای پی سی)، کرافٹ ہینڈلوم ولیج، کُلو (ہماچل پردیش)، ممبئی کی ٹیکسٹائل کمیٹی اور ایچ ای پی سی کے ذریعے چنئی میں منعقدہ ورچوول فیئر بھی اس تقریب کے ساتھ آن لائن جڑیں گے۔ اس موقع پر ہینڈ لومس کے ترقیاتی کمشنر کے تمام ذیلی دفاتر جیسے ڈبلیو ایس سی اور این ایچ ڈی سی نیز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے مختلف کیمپسوں میں بھی تقریبات منعقد کیے جائیں گے۔
سات اگست کو ہینڈ لوم کے قومی دن کے طور پر منتخب گیا گیاہے، اسی دن 1905 میں سودیشی تحریک کی شروعات ہوئی تھی۔ اس کامقصد ہینڈ لوم کی صنعت کے بارے میں لوگوں کے درمیان بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنا اور سماجی اقتصادی ترقی میں اس کے تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر شہریوں کے درمیان ہینڈ لوم بنائی کی کاریگری کو بڑھاوا دینے کیلئے سوشل میڈیا مہم کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ عالی جناب وزیراعظم نے گزارش کی ہے کہ ہم سبھی کو ہندوستانی ہینڈلوم اور دستکاریوں کا استعمال کرنا چاہئے اور اس کے بارے میں ہمیں دیگر لوگوں سے بھی بات چیت کرنی چاہئے۔ ان مصنوعات کی مالامال تنوع کے بارے میں دنیا جتنی زیادہ واقف ہوگی ہمارے دستکاروں اور بنکروں کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ ٹیکسٹائل کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے مرکزی حکومت کے وزیروں، لیفٹیننٹ گورنروں، ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ،اراکین پارلیمنٹ اور مشہور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ سوشل میڈیا کے توسط سے بنکربرادری کے ساتھ یکجہتی کااظہار کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کیلئے تحریک دیں۔
ٹیکسٹائل کی وزارت نے مرکزی حکومت کے سکریٹریوں اور دیگر مساوی سطح کے افسران سے بھی اسی طرح کی گزارش کی ہے۔ علاوہ ازیں ریاستوں کے سکریٹریوں، برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسلوں، ٹیکسٹائل اداروں مثلاً مرکزی سلک بورڈ ، قومی جوٹ بورڈ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک ہی ہیش ٹیگ کا استعمال کرکے سوشل میڈیا مہم کو آگے بڑھائیں اور اپنے معاونین اور ملازمین کو ہینڈلوم کپڑااپنانے کیلئے تحریک دیں۔ ای۔ کامرس اداروں، خردہ کمپنیوں اور ڈیزائنر اداروں کو بھی ہینڈلوم مصنوعات کو بڑھاوا دینے اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی کوششوں میں تعاون دینے کی گزارش کی گئی ہے۔
غیرمعمولی کووڈ-19 وبا کے پیش نظر نمائشوں، میلوں اور روایتی مارکیٹنگ پروگراموں کو منعقد کرنے میں ناکام رہنے کے سبب حکومت بنکروں اور ہینڈ لوم مصنوعات کو آن لائن مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ ‘‘آتم نربھر بھارت’’ کو حقیقت بنانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے ہینڈ لوم کی برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسل (ایچ ای پی سی) ایک ورچوول میلہ منعقد کررہا ہے۔ اس میلے میں ملک کے مختلف علاقوں کے 150 سے زیادہ شرکاء کو اپنی مصنوعات کے ڈیزائن اور ہنروں کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
انڈین ٹیکسٹائل سورسنگ فیئر 7، 10 اور 11 اگست کو کھلا رہے گا۔ فیئر نے پہلے ہی بہت سے بین الاقوامی خریداروں کے ذہن کو راغب کیا ہے۔ پٹولا، پیٹھانی، ایکت، کنڈانگی، مہیشوری، وینکٹ گری اور کئی دیگر جی آئی ٹیگ مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں کیلئے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ براہ راست کاریگروں سے مصنوعات کو خرید سکیں۔
ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعے 7 اگست2020 کو منعقد کیے جارہے ہینڈ لوم کےقومی دن کی تقریب میں ضلع انتظامیہ، کُلو کے اشتراک سے قائم کئے جارہے کرافٹ ہیڈلوم ولیج، کُلو کا پرزنٹیشن شامل ہے۔ دیگر پروگراموں میں ہینڈلوم مارک اسکیم (ایچ ایل ایم) کیلئے موبائل ایپ اور ویب سائٹ لانچ کرنا، مائی ہینڈلوم پورٹل لانچ کرنا اور ممکنہ خریداروں کے ساتھ ہینڈ لوم برآمدکاروں کو جوڑنے پر ایچ ای پی سی کے ذریعے ممبئی میں منعقدہ ورچوول میلے کا افتتاح کرنا شامل ہیں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 7 اگست 2015 کو چنئی میں پہلے ہینڈ لوم کے قومی دن کی شروعات کی تھی، اس دن ہینڈ لوم بنکر برادری کو اعزاز سے نوازاجاتا ہے اورملک کی سماجی اقتصادی ترقی میں اس سیکٹرکے تعاون کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ہینڈ لوم وراثت کاتحفظ کرنے اور مزید مواقع کے ساتھ ہینڈ لوم بنکروں اور ورکروں کو بااختیار بنانے کے عہد کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ حکومت ہینڈ لوم سیکٹر کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے جس سے ہمارے ہینڈ لوم بنکروں اور ورکروں کو اقتصادی سطح پر بااختیار بنایا جاسکے اور بہترین فنی کاریگری کیلئے ان میں فخر کاجذبہ پیداکیا جاسکے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4370
(Release ID: 1643937)
Visitor Counter : 234