دیہی ترقیات کی وزارت

چھ ہفتوں کے اندر غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت مہاجر مزدوروں کو 17 کروڑ افرادی دن کے برابر روزگار دستیاب کرایا گیا اور انہیں 13240 کروڑروپے ادا کئے گئے


جی کے آر اے 6ریاستوں کے 116 اضلاع میں مہاجر مزدوروں کو روزگار کے مواقع دستیاب کرارہا ہے

Posted On: 05 AUG 2020 9:14PM by PIB Delhi

نئیدہلی06اگست 2020۔کووڈ-19  کی وبا کے پس منظر  میں اپنے گاؤں واپس لوٹنے والے مہاجر مزدوروں  اور اسی طرف سے دیہی علاقوں  میں  متاثرہ شہریوں کو روزی روزگار کے مواقع دستیاب کرانے کے لئے شروع کیا گیا غریب کلیان روزگار ابھیان ( جی کے آر اے ) اب گاؤں والوں کو 6 ریاستوں کے  116  اضلاع میں  روزگار کے مواقع دستیاب کرارہا ہے۔غریب کلیان روزگار ابھیان مشن موڈ میں  کام کررہا ہے تاکہ 6 ریاستوں   یعنی بہار ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اوڈیشہ ،راجستھان اور اترپردیش  میںاپنے گاؤں واپس لوٹے مہاجر مزدوروں کو روزگار کے مواقع دستیاب کراسکے ۔

          6 ہفتے کے اندر ہی تقریباََ 17  کروڑافراد ی دن  کے برابر روزگار کے مواقع دستیاب کرائے جاچکے ہیں اور اس مد میں  13240  کروڑروپے  اب تک اس ابھیان کے مقاصد کے حصول کے لئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔جی کے آر اے کے تحت  اب تک بڑی تعداد میں  ڈھانچوں کی تعمیر ہوئی ہے ، جن میں  62532  پانی کو محفوظ کرنے والے ڈھا نچے ،  1.74  لاکھ  دیہی مکانات ، 14872  مویشیوں  کے لئے شید ، 8963 تالاب ، 2222 کمیونٹی ،سینی ٹیری کمپلیکس شامل ہیں۔5909  کام ضلع منرل فنڈ کے ذریعہ کرائے گئے ،564  گرام پنچایتوں  کو انٹر نیٹ کنکٹوٹی  دستیاب کرائی گئی ،16124 امیدواروں کو ابھیان کےدوران کرشی وگیان کیندروں  ( کے وی کے ) کے ذریعہ  ہنر مندانہ ٹریننگ دی گئی ۔

          اس  ابھیان کی کامیابی کا سہرا بارہ وزارتوں / محکموں   اور ریاستی حکومتوں کی پیہم  کوششوں کے سرہے ،جو کہ  مہاجر ورکروں  اور دیہی   برادریوں  کو  زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ جو لوگ  گاؤں میں ہی رہنا پسند کریں  گے ، ان کی ملازمت اور روزی روزگار کے لئے طویل مدتی  اقدام کی خاطر طویل مدتی کارروائی

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔م م۔رم

U-4353



(Release ID: 1643721) Visitor Counter : 173