کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلز ٹراون کور لمیٹیڈ(ایف اے سی ٹی) میں جولائی 2020 کے دوران 24016 ایم ٹی کھاد کی ریکارڈ پیداوار

Posted On: 06 AUG 2020 9:58AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6/اگست 2020،  کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے ماتحت سرکاری زمرے کے ادارے (پی ایس یو)، فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلز ٹراون کور لمیٹیڈ (ایف اے سی ٹی-فیکٹ) قابل ذکر تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہی نہیں اس کی بدولت ایف اے سی ٹی نے سال کے دوران پیداوار اور فروخت کے معاملے میں ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-08-06at9.56.27AMIT4I.jpeg

ایف اے سی ٹی کے ایک بیان کے مطابق ، کمپنی جولائی 2020 کے دوران ‘امونیم سلفیٹ’ کی سب سے زیادہ ماہانہ پیداوار (24016) ایم ٹی کی، جو جنوری 2020 میں حاصل کی گئی سابقہ بہترین پیداوار کی سطح 23811 ایم ٹی سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

ایف اے سی ٹی خاص طور پر جنوبی ہندوستان کے بازار کے لیے دو  کھاد پیداواروں این پی  20:20:0:13 (فیکٹ ٹامفوس) اور امونیم سلفیٹ کی پیداوار کرتی ہے۔

کمپنی کووڈ کی وبا کے دوران محفوظ  آپریشنز کو یقینی بنانے کےلیے اپنے آپریشنز  شیڈیول، خام مال سے متعلق منصوبہ بندی، رسد (لاجسٹکس) اور مصنوعات کی ڈھلائی کے کام میں مناسب تال میل قائم کرکے اپنی کھاد کی پیداوار کو اور بھی زیادہ کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4360

م ن۔ م م۔ ت ع۔

 



(Release ID: 1643710) Visitor Counter : 178