ارضیاتی سائنس کی وزارت

ریاست گجرات، کونکن اور گوا (ممبئی سمیت اور مدھیہ مہاراشٹر)، (گھاٹ کے علاقوں میں)، 6اگست تک دور دور تک بارش ہوگی، کہیں کہیں بہت زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ بعدازاں بارش کم ہو جائے گی


اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مشرقی مدھیہ پردیش، گنگائی مغربی بنگال، جھارکھنڈ میں 5اگست 2020 کو دور دور تک زبردست بارش ہوگی

تمل ناڈو، کیرالہ، جنوبی داخلی اور ساحلی کرناٹک میں آئندہ چار پانچ دنوں کے دوران دور دور تک بارش ہوگی (تمل ناڈو کو چھوڑ کر)، جہاں متفرق سے لے کر زوردار بارش کے امکانات ہیں

5،8،9 اگست کو کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں چھِٹ پُٹ سے لے کر زبردست بارش کے امکانات ہیں۔ جنوبی داخلی کرناٹک میں 5اگست کو، تمل ناڈو میں 5اگست، 6اگست،8اگست اور 9اگست کو اور کیرالہ اور ماہی میں 5اگست 2020 کے دوران چھٹ پٹ سے لے کر زبردست بارش ہوگی

Posted On: 05 AUG 2020 6:49PM by PIB Delhi

نئی دلی، 6، اگست، بھارت کے محکمہ موسمیات کے تحت، موسمیات کی پیشین گوئی کے قومی مرکز، علاقائی محکمہ موسمیات مرکز، نئی دلی کے مطابق:

  • شمالی اڈیشہ اور قرب و جوار میں واقع گنگائی مغربی بنگال میں بالائی ٹروپو اسپھیرک سطحوں کی توسیع ہو رہی ہے اور یہ سمندری سرکولیشن بڑھتے دباؤ کے ساتھاپنا اثربنائے ہوئے ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ مغرب-شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کرے گا اور آئندہ دو دنوں میں آہستہ آہستہ گھٹ جائے گا۔
  • جنوبی گجرات سے لے کر سمندری طوفان جیسی کیفیت اور واضح کم دباؤ وسطی اور بالائی ٹروپواسپھیرک سطحوں پر بنا رہے گا۔
  • جنوبی گجرات اور قرب و جوار کے علاقوں میں سمندری طوفان جیسا گرداب بنا ہواہے۔
  • توقع کی جاتی ہے کہ خلیج بنگال کے مغربی وسطی اور قرب و جوار کے علاقوں میں 9اگست 2020 کے آس پاس کم دباؤ والا علاقہ بن جائے گا۔
  • بحر عرب پر 50سے 60کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں، جنوب مغرب مانسون فلو کے ساتھ چلیں گی۔ یہ ہوائیں ساحل اور ساحلی علاقوں سے دور تک اثرانداز ہوں گی اور آئندہ دو دنوں تک ایسی ہی صورتحال بنی رہے گی۔

مذکورہ سازگار منظرنامے کے تحت

1.ریاست گجرات، کونکن اور گوا(ممبئی سمیت) اور مدھیہ مہاراشٹر(گھاٹ کے علاقوں میں)، 6اگست تک دور دور تک چھٹ پٹ سے لے کر زبردست بارش ہوگی اور بعدازاں یہ کم ہوتی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ کونکن اور گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں 5اگست کو اور ریاست گجرات میں 5اگست اور 6اگست کو زبردست بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

2.اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش، گنگائی مغربی بنگال، جھارکھنڈ میں 5اگست 2020 کو چھٹ پٹ سے لے کر دور دور تک زبردست بارش ہو سکتی ہے۔

3.تمل ناڈو، کیرالہ اور جنوبی داخلی اور ساحلی کرناٹک میں آئندہ چار پانچ دن کے دوران تمل ناڈو کے علاوہ، جہاں متفرق بارش ہوگی، دیگر علاقوں میں چھٹ پٹ سے لے کر زبردست بارش ہو سکتی ہے ۔ 5، 8،اور 9اگست کو کرناٹک میں شدیدترین بارش ہوگی۔جنوبی داخلی کرناٹک میں 5اگست کواور تمل ناڈو میں 5،6،8 اور 9اگست کو نیز کیرالہ اور ماہی میں 5سے 9اگست 2020 کے دوران چھٹ پٹ سے لے کر زبردست بارش کے امکانات ہیں۔

*  اوسط سے لے کر شدیدترین گرج دار بارش اور بجلی کی چمک اور کڑک کے امکانات جنوبی پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، اترپردیش، مشرقی راجستھان، ریاست گجرات، مدھیہ پردیش، بہار،جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اور گنگائی مغربی بنگال کے لئے رونما ہونے کے امکانات ہیں۔

 

پیشین گوئی

 


Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JY52.png
Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NUMB.jpg

زبردست  بارش: 64.5-115.5ایم ایم/دن، چھٹ پٹ بارش، زبردست بارش: 115.6-204.4ایم ایم /دن، شدیدترین بارش، اس سے زیادہ یا 204.5 ایم ایم/دن کے برابر۔

تفصیلی معلومات اورپیشین گوئی کےلئے آئی ایم ڈی، نئی دلی کی ویب سائٹ دیکھیں:

http://www.imd.gov.in/pages/allindiawxfcbulletin.php

ضلعی سطح پر وارننگ کے لئے ریاستی سطح پر آئی ایم ڈی کے محکمہ موسمیات  مرکز /علاقائی         محکمہ موسمیات  مرکز کی ویب سائٹ  پر جائیں:

************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 4347

 

 



(Release ID: 1643679) Visitor Counter : 90