وزارت دفاع

ایئر مارشل وی آر چودھری نے مغربی ایئر کمانڈ کی کمان سنبھالی لی ہے

Posted On: 01 AUG 2020 4:24PM by PIB Delhi

ایئر مارشل وی آ رچودھری (اے وی ایس ایم)- وی ایم نے یکم اگست 2020 کو ہندوستانی فضائیہ آئی اے ایف میں مغربی ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ایئر مارشل نے پی وی ایس ایم –اے وی ایس ایم-وی ایم اے ڈی سی ایئر مارشل بی سریش سے یہ کمان سنبھالی ہے۔

ایئر مارشل وی آر چودھری کو ایک فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے 29 دسمبر 1982 کو ہندوستانی فضائیہ کے ایئر فائٹر اسٹریم میں کمیشن (شامل) کیاگیا تھا۔تقریباً 38 سال کے اپنے نمایاں کیریئر کے دوران ایئر چیف نے ہندوستانی فضائیہ کے انوینٹری میں کئی فائٹر اور تربیت دینے والے طیاروں کو اڑایا ہے۔ انہیں 3800 سے زیادہ گھنٹوں کا ہوائی جہاز اڑانے کا تجربہ ہے، جن میں مگ21، مگ23 ایم ایف، مگ29 اور ایس یو 30 ایم کے آئی جنگی طیارے کو اڑانے کا بھی تجربہ شامل ہے۔

ایئر وائس مارشل کی حیثیت سے انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹر وایو بھون میں کئی حیثیتوں سے خدمات انجام دی ہیں، جن میں ایئر اسٹاف آپریشن(ایئر ڈیفنس کے اسسٹنٹ چیف)، ایئر اسٹاف کے اسسٹنٹ چیف(پرسنل آفیسر) وغیرہ شامل ہیں۔ ایئر مارشل حیثیت سے انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹر وایو بھون میں ایئر اسٹاف کے ڈپٹی چیف کے عہدے کی بھی ذمہ داری سنبھالی اس عہدے پر مقرر ہوئے۔اپنی موجودہ تقرری سے قبل وہ سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ایسٹرن ایئر کمانڈ تھے۔ ایئر مارشل ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔

انہیں  غیر معمولی سروس کے صلے میں جنوری 2004 میں وایو سینا میڈل عطا کیاگیا تھا اور جنوری 2015 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے بھی سرفراز کیاگیا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotoNo01YAM3.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotoNo02(2)J73X.JPG

 

 

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-4287



(Release ID: 1642998) Visitor Counter : 250