وزارت خزانہ

سورین گولڈ بانڈ اسکیم 21-2020 (سیریز V)- جاری قیمت

Posted On: 31 JUL 2020 7:19PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(4)-بی/ (ڈبلیو اینڈ  ایم)/2020 مورخہ 13 اپریل 2020 کے مطابق سورین گولڈ بانڈ 21-2020 (سیریز V)03 سے 07 اگست 2020 تک کھلا رہے گا اور نپٹارہ کی تاریخ 11 اگست 2020 ہے۔ خریداری مدت کےدوران بانڈ کی جاری قیمت 5334 روپئے (پانچ ہزار تین سو چونتیس روپئے) فی گرام ہوگا جیسا کہ آر بی آئی کے ذریعے 31 جولائی 2020 کوجاری اپنی پریس ریلیز میں بھی شائع کیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے صلاح ومشورہ سے اُن سرمایہ کاروں کو جاری قیمت پر 50 روپئے فی گرام کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیاہے جو آن لائن درخواست کریں گے اور ڈیجیٹل موڈکے ذریعے ادائیگی کریں گے۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کیلئے گولڈ بانڈ کی جاری قیمت 5284 روپئے فی گرام ہوگی۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن                                                   

U NO: 4270


(Release ID: 1642804)