شہری ہوابازی کی وزارت

اتراکھنڈ میں پون ہنس کی پہلی اڑان ۔ آرسی ایس خدمت کا افتتاح


ابھی تک مصروف عمل میں آئے 274اڑان روٹ

Posted On: 29 JUL 2020 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،30جولائی :شہری ہوابازی کے ریاستی وزیر( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ اپریل ،2017میں شملہ سے دہلی کے لئے پہلی اڑان ( یوڈی اے این ) خدمت کو ہرجھنڈی دکھانے کے بعد ابھی تک 45ہوائی اڈوں اور3ہیلی پورٹس کو جوڑنے والے 274اڑان روٹس مصروف عمل میں آچکے ہیں ۔ آج اڑان ۔ آرسی ایس منصوبے کے تحت اتراکھنڈ میں پون ہنس کے ذریعہ پہلی ہیلی کاپٹرخدمات کے  افتتاح کے موقع پر جناب پوری نے کہاکہ ہیلی خدمات کی شروعات اوران نئے روٹوں کے کھلنے سے ریاست کے لوگ زیادہ نزدیک آئیں گے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ  حاصل ہوگا۔

اس خدمت سے دہرہ دون ، نئی ٹہرہ ، شری نگر ، گوچرکے درمیان رابطہ متعین ہوگا۔ نئی دہلی میں ورچوولی ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر جناب پردیس سنگھ کھرولہ ، ایم اوسی اے  کی سکریٹری ، محترمہ اوشاپاری ، ایم اوسی اے کے  جوائنٹ سکریٹری سنجیورزدان ، سی ایم ڈی ، پون ہنس لمیٹڈ موجودرہے ۔ اسی وقت اتراکھنڈکے وزیراعلیٰ جناب ترویندرسنگھ راوت کے ذریعہ روٹ کا افتتاح کیاگیا۔

نئی ہیلی خدمت کی شرعات سے اتراکھنڈ میں پہاڑی علاقوں کے درمیان ہوائی رابطے میں اضافے ہوگا اور اوسط سفروقت گھٹ کر 25-20منٹ رہ جائے گا۔ اس سے چاردھام مسافروں کے لئے بھی سفرآسان ہوجائے گا۔ پون ہنس لمیٹڈ کی جانے سے اس روٹ پرہفتے میں تین روز ہیلی کاپٹرخدمات عمل میں آئے گی ۔ عام لوگوں کے لئے کرایوں کو کفایتی بنائے رکھنے کے لئے اڑان منصوبے کے تحت آپریٹروں اور مسافروں دونوں ہی وایابلیٹی گیپ  فنڈنگ ( وی جی ایف ) فراہم کرائی گئی ہے ۔ اس ترتیب میں ، اس روٹ کے لئے کرایہ ،2900روپے فی سیٹ طے کیاگیاہے ۔ ایم اوسی اے نے اڑان کے  نیلامی عمل کے تحت دہرہ دون ،۔نئی ٹہری، شری نگر۔ گوچرروٹ پون ہنس لمیٹڈ کو تقسیم کیاگیاہے ۔

پون ہنس کے ذریعہ جلد ہی دہرہ دون سے پنت نگر،  نینی تال ، الموڑا ، پتھوراگڑھ اور دہرہ دون سے مسوری کو جوڑنے والے دودیگر نیٹ ورکس پر ساتھ عملی کام  شروع کردی جائے گی ۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس کے لئے وزیراعلیٰ جناب ترویندرسنگھ راوت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ اس شروعات کے ساتھ ہم نئی ٹہری اور شری نگر سے 6نئے روٹ اور2 ہیلی پورٹس جوڑنے جارہے ہیں ۔

اڑان کے تین مرحلے پہلے  ہی مکمل کرلئے گئے ہیں اور ابھی تک 19ریاستوں اور 2مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اڑان خدمات  سے تقریبا50لاکھ مسافرسفرکرچکے ہیں ۔ اڑان کے چوتھے مرحلے میں ابھی بھی کام چل رہاہے ۔ یہ منصوبہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے اورمثالی جملہ ‘‘سب اڑیں ، سب جڑیں ’’ کے مقصد کو پوراکرنے کے مترادف ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TUDF.jpg

***************

( م ن  ۔۔  ع آ)

(07.202030.)

U-4242



(Release ID: 1642299) Visitor Counter : 127