وزارت دفاع

وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی نے کمانڈینٹ انڈین نیول اکیڈمی کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Posted On: 27 JUL 2020 5:45PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے 27 جولائی 2020 بروز پیر کو 13 ماہ سے زیادہ عرصے کی کامیاب مدت کے بعد وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی اے وی ایس ایم، این ایم کو کمانڈینٹ انڈین نیول اکیڈمی کی حیثیت سے چارج سونپا۔ وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے 12 جون 2019 کو انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈینٹ کی حیثیت سے ذمہ داری لی تھی۔ ان کی مدت کے دوران اکیڈمی نے بنیادی ڈھانچے اور تربیت کی سہولتوں میں کایا پلٹ دیکھی۔ 12 نومبر 2019 کو فلیگ افسر کی قیادت میں آئی این اے کو انڈین نیوی، کوسٹ گارڈ اور دوست ملکوں کے بحری لیڈرس کو نئی شکل دینے میں ریو مین سروس 50 سال تک فراہم کرنے کے لئے صدر کے کولر سے نوازا گیا۔اس موقع پر وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی کو روایتی پلنگ آؤٹ تقریب میں گرمجوشی کے ساتھ الوداعی کیاگیا۔

وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی جنہوں نے کمانڈینٹ کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھادک وسالا سے فارغ التحصیل ہیں۔ فلیگ آفیسر اینٹی سب میرین وارفیر میں ماہر ہیں اور آئی این کی کمانڈ کی ہے۔

فروری 2015 میں ریر ایڈمرل کے رینک کی ترقی پانے پر فلیگ آفیسر کو اسسٹینٹ چیف آف پرنسل (انسانی وسائل کے فروغ) کے طور پر تقرر کیاگیا اور اس کے بعد اکتوبر 2016 میں فلیگ آفیسر سی ٹریننگ وی ای ایف کے طور پر مقرر کیاگیا۔ بعد میں انہوں نے جنوری 2018 سے مارچ 2019 تک فلیگ آفسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کی حیثیت سے ویسٹرن فلیٹ کی  کمانڈ کی۔

27 مارچ 2019 کو وائس ایڈمرل کے رینک پر پہنچنے پر فلیگ افسر نے نیول آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھالا۔ انڈین نیول اکیڈمی ایزی مالا کے 8ویں کمانڈینٹ کی حیثیت سے تقرری سے قبل انہیں ڈیوٹی کے تئیں فرض نبھانے کے لئے ناؤسینا میڈل سے نوازا گیا اور اتی وشست سیوا میڈل بھی عطا کیاگیا۔

...........

م ن، ح ا، ع ر

U-4178



(Release ID: 1641717) Visitor Counter : 185