نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

​​​​​​​ہریانہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا


نوجوانوں کے امور اور کھیلو ں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کھیلو انڈیا یوتھ گیم کا اعلان کیا

کھیلو انڈیا یوتھ گیمس ہریانہ کے پنچکولہ میں منعقد ہوں گے

Posted On: 25 JUL 2020 8:17PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور جناب کرن رجیجو اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر نے  آج کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے چوتھے ایڈیشن کے لئے ہریانہ کے میزبان ریاست کی حیثیت سے اعلان کیا،جو ٹوکیو اولمپک کے بعد منعقد ہوں گے۔  یہ کھیل کود کے مقابلے ہریانہ کے پنچکولہ میں ہوں گے۔ اس کا اعلان ہریانہ کے کھیلوں کے وزیر جناب سندیپ سنگھ کی موجودگی میں 25 جولائی یعنی ہفتہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیاگیا۔ اس موقع پر کھیلوں کے سکریٹری جناب روی متل اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان بھی موجود تھے۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے اگلے ایڈیشن کی ہریانہ کی طرف سے میزبانی کئے جانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کھیلوں کے وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرنے پر بے حد خوشی ہے کہ ہریانہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن کے میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر سے زمینی سطح سے ایسے  ٹائلنٹ تلاش کرنے میں کافی سرگرم رول ادا کیا ہے، جنہوں نے بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ ہریانہ نے پہلے ہی اسپورٹس میں نمایاں رول ادا کیا ہے اور اس کا ایک بہت مضبوط کھیل کلچر ہے اور اس نے ملک کو کچھ بہترین ایتھلیٹس دیے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ریاست میں اِن کھیلوں کی میزبانی کرنے کے ساتھ ہی ہریانہ سے اور زیادہ سے زیادہ کسوٹی پر کھرے اترنے والے ایتھلیٹس نکل کر سامنے آئیں گے، جو مقابلہ جاتی اسپورٹس میں تحریک دیں گے۔ عام طور پر کھیلو انڈیا یوتھ گیمز ہر سال جنوری میں منعقد ہوتے ہیں، البتہ اِس مرتبہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے ہمیں اِسے ملتوی کرنا پڑا۔ تاہم مجھے یقین ہے کہ اِس مرتبہ ہم اِن کھیلوں کی میزبانی کریں گے اور بڑے پیمانے پر کھیلوں کی میزبانی کرسکیں گے، جس میں تمام ریاستوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور تقریباً 10 ہزار نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔

سابقہ ایڈیشن کی طرح اس مرتبہ بھی اسٹار اسپورٹس کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا آفیشل سرکاری براڈ کاسٹ پارٹنر ہوگا۔ شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ اسٹار اسپورٹس نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کو ملک کے کھیل کلینڈر میں ایک سالانہ پروگرام کے طور پر شامل کیا ہے۔ جب ایک نوجوان ایتھلیٹس خود کو ایک قومی ٹیلی ویژن چینل پر دیکھتا ہے تو یہ نہ صرف اس ایتھلیٹس کو تحریک دیتا ہے بلکہ دیگر نوجوانوں کو بھی کھیل کو ایک زبردست کیریئر کی شکل میں لینے کے لئے یہ براڈ کاسٹ تحریک بھی دیتا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ یہ ساجھیداری اِس بار بھی جاری ہے۔

 

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے اعلان کے دوران ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ ایک ریاست کی شکل میں ہریانہ نے ہمیشہ کھیلوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔ اِن ایتھلیٹس کو تعاون دیا ہے۔ہریانہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی صرف ایک مضبوط کھیل حالات کے نظام کو بنانے کے تئیں ہماری عہد بستگی میں اور زیادہ اضافہ لائے گا۔ ہریانہ نے  کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے پچھلے کچھ ایڈیشن میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے اور ہمارے کئی ایتھلیٹس پہلے سے ہی کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت تربیت لے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہےکہ کھیلوں کا آئندہ ایڈیشن اور بھی پرجوش ہوگا اور میں آپ سھی کا کھیلو انڈیا یوتھ گیمز ہریانہ میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ پنچکولہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز جیسے کھیل پروگرام کی میزبانی کرنےکے لئے سب سے اچھا کھیل دستیاب ہے اور بڑی تعداد میں ایتھلیٹس کے رہنے کے لئے کافی زبردست انتظام بھی ہے۔

ہریانہ نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے تینوں ایڈیشنوں میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ریاست 2019 میں (159) میڈل اور 2020 میں(200) کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا، وہیں 2018 میں (102) تمغے (38 سونے)، (26 چاندی) اور (38 کانسے) جیتے۔

ہریانہ ریاست سے کئی زبردست ایتھلیٹس نکلے ہیں، جن میں پہلوان یوگیشور دت، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش فوگاٹ، پیرا ایتھلیٹس گیتا ملک، ایتھلیٹس نیرج چوپڑا، باکسر امت پنگل اور شوٹر سنجیو راجپوت، منوبھاسکر، انیش بھان والا وغیرہ شامل ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کی نمائندگی کی اور ہندوستان کو تمغے دلائے۔

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

26-07-2020

U-4158


(Release ID: 1641468) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri