بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کمہار برادری کو بااختیار بنانا شمولیت والی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے: جناب امت شاہ

Posted On: 24 JUL 2020 6:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24 جولائی 2020،          آتم نربھر  بننے کی بھارت کی کوشش  کے سلسلے میں  غیر کمہار برادری کو با اختیار بنانے کی کوشش میں  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج  کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن  (کے وی آئی سی)  کی  کمہار سشکتی  کرن یوجنا کے تحت  100 تربیت یافتہ  دست کاروں کو  بجلی سے چلنے والے 100 کمہار کے چاک  تقسیم کئے۔جناب امت شاہ نے  گاندھی نگر کے اپنے پارلیمانی حلقے  میں  کلول تعلقہ کے تحت آنے والے گاؤں بلوا میں  نئی دلی سے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بجلی کے چاک تقسیم کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HM4O52.jpg

..کمہار سشکتی کرن یوجنا  کی تعریف کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ  غریب کمہار برادری کو مستحکم بنانے میں  اس پہل کے دور رس نتائج ہوں گے اور  یہ برتن بنانے کے روایتی فن کو بھی پھر سے زندہ کرے گی۔ انہوں نے 5 کمہاروں۔ اشوک بھائی پرجا پتی ، راجیش بھائی پرجا پتی، جینتی بھائی پرجا پتی ، سریکھا بین پرجاپتی  اور ویلجی بھائی پرجا پتی سے بات چیت بھی کی۔ ان کو  کے وی آئی سی کے ذریعہ   برتن بنانے کی دس دن کی تربیت  دی گئی ہے اور  انہیں بااختیار بنانے کے لئے  بجلی چاک اور دیگر آلات بھی مہیا کرائے گئے ہیں۔جناب امت شاہ نےکہا ‘‘ مجھے  اس تبدیلی کو دیکھ کو بہت خوشی ہوئی ہے جو ہمارے  کمہاروں کی زندگی میں آئی ہے۔ مرکز میں ہماری حکومت  پرجاپتی برادری کے  بہتر روزگار کے لئے ہمیشہ  کوشش کرتی رہی ہے۔ بجلی کے چاک کی یہ تقسیم  گجرات کے عوام کو  ہمارے وزیراعظم کی جانب سے ایک تحفہ ہے’’۔

وزیر داخلہ نے کمہاروں کو یقین دلایا کہ  ان کی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے  ریلوے کے ساتھ معاہدے سمیت    انہیں مناسب مارکیٹنگ چینل فراہم کرانے کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔ جناب امت شاہ نے  اپنی اسکیموں کے ذریعہ کمزور  طبقات کو مسلسل روزگار کے مواقع فراہم کرانے میں کے وی آئی سی  کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا ‘‘ کمہار  سشکتی کرن یوجنا  کمہار برادری کو   آتم نربھر  بنانے کی سمت میں  ایک قدم ہے۔ مجھے امید ہے کہ کے وی آئی سی غریب طبقات کےلئے کام کرنا جاری رکھے گا ’’۔

کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب  ونے کمار سکسینہ نے بتایا کہ  ملک بھر میں  کمہار برادری کے  تقریباً 70 ہزار استفادہ کنندگان کو  اب تک  17000 سے زیادہ بجلی کے چاک تقسیم کئے گئے ہیں۔ جناب سکسینہ نے کہا  ‘‘اس سے کمہاروں کی زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ بجلی کے چاک سے  مٹی کے آئٹم تیار کرنے کی رفتار کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں  تقریباً کروڑ کلہڑ روزانہ تیار کئے جاتے ہیں۔ کمہار   کامیابی کے ساتھ ان کلہڑوں کو 400 ریلوے  اسٹیشنوں پر فروخت کررہے ہیں جو کہ  ان کے لئے  مارکیٹنگ کا ایک مکمل پلیٹ فارم ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pottery1VMY9.jpg

یہ بات قابل غور ہے کہ  گجرات کے  کئی خطے خصوصی طور پر کچھ اور سوراشٹر  روایتی  مٹی کے برتن بنانے کے فن  کے مشہور ہیں۔ 2018 میں  کمہار سشکتی کرن یوجنا شروع کئےجانے سے اب تک  کے وی آئی سی نے  گجرات کے مختلف گاؤں  کے تقریباً 750 کمہاروں کو تربیت فراہم کرائی ہے۔ برتن بنانے کی تربیت دینے کے علاوہ کے وی آئی نے انہیں  بجلی  کے چاک اور  دیگر آلات مثلاً مٹی کو ملانے کے لئے بلنگر مشیں بھی تقسیم کئے ہیں۔اس سے  برتن بنانے کے کام میں لگنے والی محنت کم ہوئی ہے اور  پروڈکشن میں اضافہ ہوا ہے اور  کمہاروں کی آمدنی میں بھی تین چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

گاندھی نگر ضلع میں کے وی آئی سی نے  10 کمہاروں کو تربیت فراہم کرائی اور  100 بجلی کے چاک اور  10 بلنگر مشینیں تقسیم کی ہیں۔ کمہار سشکتی کرن یوجنا کے تحت  کمہاروں کی اوسط آمدنی تقریباً 3000 روپے ماہانہ سے بڑھ کر تقریباً 10000 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4131

                          



(Release ID: 1641015) Visitor Counter : 320