سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
میسرز سپلا لمیٹیڈ کے استعمال میں آنے والی سی ایس آئی آر کے ذریعہ تیار شدہ فیوی پیراویر کی کم لاگت والی پروسیس ٹکنالوجی کو پروڈکشن میں اضافےاور ری پرپز ڈرگ کےلئے جلد ہی شروع کئے جانے کی توقع
Posted On:
23 JUL 2020 8:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 جولائی 2020، بنیادی طور پر فیوجی، جاپان کی کھوج کا نتیجہ فیوی پیراویر میں ، جو کہ پیٹنٹ کی پابندیوں سے مبرا ایک اینٹی وائرل ڈرگ ہے، کووڈ۔ 19 کے مریضوں ، خصوصی طور پر ہلکے اور درمیانی شدت والے مریضوں کے علاج کے لئے کلینیکل جانچ میں امکانات نظر آئے ہیں۔
سی ایس آئی آر کی لیب سی ایس آئی آر ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی (سی ایس آئی آر۔ آئی آئی سی ٹی) نے اس ایکٹیو فارما سیوٹیکل انیگریڈینٹ (اے پی آئی) کو سنتھیسائز کرنے کے لئے مقامی طور پر دستیاب کیمیکلز کے استعمال کرنے کا ایک سستا پروسیس تیار کیا ہے اور اس ٹکنالوجی کو ممتاز فارما سیوٹیکل صنعت میسرز سپلا لمیٹیڈ کو منتقل کردیا ہے۔
سپلا نے اپنی مینوفیکچرنگ فیسی لٹی میں پروسیس تیز کیا ہے اور بھارت میں پروڈکٹ لانچ کرنے کے واسطے ڈی سی جی آئی سے اجازت کے لئے رابطہ کیا ہے۔ چونکہ ڈی سی جی آئی نے ملک میں فیوی پیراویر کے محدود ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی ہے، سپلا اب کوود۔ 19 سے متاثرہ مریضوں کی مدد کے لئے یہ پروڈکٹ لانچ کرنے کے واسطے پوری طرح تیار ہے۔
اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سی ایس آئی آر ۔ آئی آئی سی آر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس چندر شیکھر نے کہا کہ سی ایس آئی ۔ آئی آئی سی ٹی کے ذریعہ فراہم کرائی گئی ٹکنالوجی بہت موثر ہے اور اس کو سستا بناتی ہے اور سپلا کو کم مدت میں اس پروڈکٹ کو بڑے پیمانے پر تیار کی اجازت دیتی ہے۔
سی ایس آئی کے ڈائرکٹر جرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے کا کہنا ہے کہ سی ایس آئی آر فوری حل اور کووڈ۔ 19 کو ختم کرنے کے لئے پروڈکٹ تیار کرنے میں صنعت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور سپلا کے ساتھ یہ شراکت داری ایک مثال ہے کہ کس طرح سی ایس آئی آر ری پرپز ڈرگس کو تیزی سے کام میں لانے کے لئے عہد بند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4111
(Release ID: 1640829)
Visitor Counter : 146