کوئلے کی وزارت
وزیر داخلہ کل وِرکش روپن ابھیان کا آغاز کریں گے
Posted On:
22 JUL 2020 4:47PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،22 جولائی / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل نئی دلّی میں کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کی موجودگی میں ورکش روپن ابھیان کا آغاز کریں گے ۔ اس مہم کے آغاز پر مرکزی وزیر داخلہ 6 ایکو پارک / سیاحتی مقامات کے لئے سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔ یہ تقریب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 10 کوئلہ / لگنائٹ کے ذخائر والی ریاستوں کے 38 اضلاع میں پھیلے 130 سے زیادہ مقامات پر منعقد کی جائے گی ۔
وِرکش روپن ابھیان کا انعقاد کوئلے کی وزارت کےذریعے کیا جائے گا ، جس میں تمام کوئلہ / لگنائٹ کی پی ایس یو شامل ہوں گی ، جس کے دوران کوئلے / لگنائٹ والی پی ایس یو کی تمام کانوں ، کالونیوں ، دفاتر اور دیگر مناسب مقامات پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی اور عام سماج کے ذریعے شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے آس پاس کے علاقوں میں پودے تقسیم کئے جائیں گے ۔
ایکو پارک / سیاحت مقامات آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو تفریح ، ایڈونچر ، پانی کے کھیل ، پرندوں کے مشاہدے وغیرہ کی سہولت فراہم کریں گے اور انہیں سیاحتی سرکٹ کے ایک حصے کے طور پر مربوط بھی کیا جائے گا ۔ یہ مقامات اپنے وجود کے لئے خود ریونیو پیدا کریں گے اور مقامی لوگوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کریں گے ۔
سبزہ زار کو فروغ دینا کوئلہ سیکٹر کی ایک اہم مہم ہے ، جس میں کوئلہ / لگنائٹ کی استعمال شدہ کانوں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز علاقے میں تبدیل کرنا اور کانوں کے آس پاس کے علاقوں میں مناسب مقامات پر شجر کاری کرنا شامل ہے ۔ وزارت کی " گوئنگ گرین " پہل کوئلہ / لگنائٹ کی پی ایس یوز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ کانکنوں کی سرگرم شرکت سے تیزی سے شروع ہو گی ۔ اس سال کوئلہ / لگنائٹ کی تین پی ایس یو یعنی کول انڈیا لمیٹیڈ ( سی آئی ایل ) ، این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ ( این ایل سی آئی ایل ) اور سِنگا رینی کولریز کمپنی لمیٹیڈ ( ایس سی سی ایل ) نے کوئلہ کانوں میں اور آس پاس کے علاقوں میں 1789 ہیکٹیئر علاقے کو نباتات بحال کرنے کے لئے ( 1626 ہیکٹیئر ) ، گھانس والے علاقے کے لئے ( 70 ہیکٹیئر ) ، ہائی ٹیک کھیتی ( 90 ہیکٹیئر ) اور بانس کی شجر کاری ( 3 ہیکٹیئر ) کا احاطہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4077
(Release ID: 1640457)
Visitor Counter : 178