وزارت دفاع

ارن میں بحری اسٹیشن کرنجا میں 2 میگاواٹ شمسی بجلی پلانٹ کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 21 JUL 2020 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 جولائی ، 2020  /  وائس ایڈمرل اجیت کمار ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم، اے ڈی سی فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، مغربی بحری کمان نے 20 جولائی 2020 کو مغربی بحری کمان کے 2 میگاواٹ صلاحیت کےپہلے شمسی بجلی  پلانٹ کا ای- افتتاح کیا ۔

یہ پلانٹ بحری اسٹیشن کرنجا پر نصب کیا گیا ہے اور یہ خطے میں سب سے بڑے شمسی پلانٹ میں سے ایک ہے۔ یہ سولر پلانٹ  100 فیصد ملک ہی میں  تیار کیے گیے شمسی پینلوں ، ٹریکنگ ٹیبلس اور انورٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ پلانٹ گرڈ انٹرکنکٹیڈ ہے جس میں جدید ترین قسم کے واحد ٹی وی والے ، سورج کو ڈھونڈنے کی ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس میں کمپیوٹر کے ذریعے مانیٹرنگ اور کنٹرولنگ ہوتی ہے۔

بھارتی بحریہ کی طرف سے یہ  پروجیکٹ  شمسی توانائی کو فروغ دینے اور بحری اسٹیشن کی بجلی سپلائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توانائی کے  قابل استعمال وسیلے کو استعمال کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔07۔21

U – 4065



(Release ID: 1640334) Visitor Counter : 177