سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

خلیوں اور ٹشوز کی طویل مدتی نگرانی اور ان پر دوا کے اثرات ٹشو کی مرمت اور ری جنریشن کے مطالعہ کے لئے ایک آلہ

Posted On: 20 JUL 2020 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 جولائی 2020،          خلیوں ثانوی صفوں ، بنیادی خلیوں  اور بنیادی ٹشو  ایکسپلانٹ کو انکیوبیٹر ماحول سے باہر  طویل مدت تک محفوظ رکھنے  اور کنٹرولڈ ڈرگ ڈلیوری کے لئے  افزائش  اور الیکٹرو فزیولوجی  ریکارڈنگ  کی مسلسل نگرانی ایک اہم ضرورت ہے۔

مطلوبہ  ذیلی سطحوں پر  لمبے وقت تک  خلیوں کی  افزائش کے طریقوں  اور ایک نان۔ ویوو ماحول میں اور اپنی تجربہ گاہ میں  ایک ایکسپلانٹ ٹشو کے کا کرنے کے طریقوں  کی نگرانی کی ضرورت  نے  حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکے  (ڈی ایس ٹی) کے تحت  کام کرنے والے ایک خود مختار ادارے    جواہر لال نہرو سینٹر  فار ایڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ (جی این سی اے ایس آر) کی ضرورت ایک ٹیم تیار کئے جانے کو تحریک دی جس کی کوششوں کے نتیجے میں  ایک مناسب اعلی  تیار کیا گیا ہے۔

محققین نے  ایک تھری ڈی  فلوئیڈک ڈیوائس ( تھری ڈی۔ ایف ڈی)  لگائی ہے جس میں  ایک آٹو ببل  گائڈینس جیومیٹری ہوتی ہے جو کہ فلوئڈ  کے رساؤ اور ببل تیار ہونے  کا کوئی نشان چھوڑے بغیر میٹا بولائٹز  برقرار رکھنے کے لئے   کنٹرولڈ میڈیم  تبادلہ کراتی ہے۔آٹو ببل گائڈینس جیومیٹری (ہیلیکل پاتھوے)  اور میڈیم کی کنٹرولڈ ڈلیوری   اس کو نیوری ٹکنالوجی  کی موجودہ صورتحال میں  ڈرگ کی جانچ کرنے کے ایک پلیٹ فارم  اور منفرد  اور کارگر ڈیوائس بناتی ہے۔ اس کو   جرنل  ‘بایو فیبری کیشن ’ میں  اشاعت کے لئے  منظور کرلیا گیا ہے اور حال  ہی میں  اس ڈیوائس  کے  بعد سے ایک پیٹنٹ کے لئے بھی درخواست کی گئی ہے۔

پروفیسر کے ایس نارائن ، کے انل کرشنا، سی ایس دیپک  اور پی سمکھ پر مشتمل  جے این سی اے ایس آر ٹیم نے  ایک ہینڈ ہیلڈ  بنچ ٹاپ   مائیکرو انکیو بیٹر ٹکنولوجی کا ڈیزائن تیار کیا اور اس آلے کو بھی تیار کیا اور  ایک کنٹرولڈ طریقے سے  ڈرگ ری ایجنٹ  (چینل بلاکرس) کو  استعمال میں لانے اور ڈلیوری کرنے  کی صلاحیت کا مطاہرہ کیا اور ان کے اثرات کا  جائزہ لیا۔

اس مطالعہ کے لئے جزوری طور پر  ڈی ایس ٹی اور  جے این سی اے ایس آر۔ ڈی بی ٹی  پارٹنر شپ  پروگرام کے ذریعہ  فنڈ فراہم کرایا گیا جس میں  ان  وٹرو اور ان ویوو صلاحیت کے ساتھ  طویل مدتی مسلسل نگرانی  کے امکانات کے ساتھ تھیرا پیوٹک  کمپاؤنڈس کی جانچ اور انتخاب  کے لئے  اختراعی ماڈل تیار کرنا شامل تھا، جس کے ذریعہ  حیاتیاتی موافقت اور کام کاج  کے بارے میں  بیش بہا معلومات فراہم کرائی جاسکیں۔ خصوصی طور پر  مائیکرو اسکوپی امیجنگ  کے برخلاف   ہائی اسپیشل  ریزولیوشن میں   سرگرم خلیوں اور ٹشوز سے  الیکٹرول فزیو لاجیکل ٹائم سیریز ریکارڈنگ  حاصل کرنے  کے امکان نے  ترقیاتی مطالعے کےلئے بہت وسعت پیدا کی ہے۔

اس اعلے کی ببل فری خصوصیت  کے مضمرات  خلیوں کی ثانوی صفوں  (مثلاً ایس ایچ ایس وائی 5 وائی خلئے) اور  بنیادی  ٹشو کلچر مثلاً ایک  چک ریٹینا تیار کرنا، دونوں کی اپنی تجربہ گاہ میں  کی گئی طویل مدتی ریکارڈنگ سے  ظاہر ہیں۔ اس سیٹ اپ کی صلاحیت کا   اظہار ترقی کے مختلف مرحلوں میں  چک  امبرایوز کے  بنیادی ریٹینا ایکسپلانٹ  کی طویل مدتی ریکارڈنگ سے  ہوتا ہے۔

جے این سی اے ایس آر ٹیم کے ذریعہ تھری ڈی ۔ ایف ڈی  کی دستیابی سے  مصنوعی ریٹینا تیار کرنے  کی  کوشش  میں مختلف عناصر  اور ان کے اثرات  کا پتہ لگانے  کے لئے  ایک جانچ  کا آلہ حاصل ہوا ہے۔ ٹشو کی افزائش کس طرح ہوتی ہے اور  سیل کلچرل کے  فزیولوجی ڈیولپمنٹ سمجھنے کے لئے بایو میڈیکل انجیئرنگ میں تحقیق کرنے والوں کے لئے  اس سسٹم کے وسیع  پیمانے پر استعمال ہیں۔ اس کے علاوہ  اس آلے کےلگائے جانے سے  پیچیدہ ٹشو / سلییولر ماحول اور  خلیوں کے  سرگرم رویئے کا پتہ لگانے میں بھی مدد ملے گے۔

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/jul/i202072002.gif

تصویر میں آلے کی اسمبلی (اے بی سی ڈی) دکھائی گئی ہے ۔ ای میں ملٹی الیکٹرولڈ  انتظام (ایم ای اے) کے ساتھ ڈیوائس کو یکجا کئے جانے کے بعد کا منظر دکھایا گیا ہے۔ ایف مکمل اسمبلی تھری ڈی۔ ایف ڈی۔ ایم ای اے

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/jul/i202072003.gif

تھری ڈی اسمبلی اور  مائیکرو اسکوپ اور  الیکٹرو فزیولوجی ریکارڈنگ سیٹ اپ کے ساتھ  جوڑے گئے فلو سسٹم کو اسکیم کے مطابق دکھایا گیا ہے

(اشاعت کی تفصیل:

انل کرشنا کوندوری، ایس ایس دیپک، سمکھ اینل پروہت، کے ایس نارائن،

ملٹی الیکٹروڈ انتظام کے ساتھ  پلیٹ فارم  (2020) پر  طویل مدتی بنیادی اور ثانوی سیل ریکارڈنگ کے لئے  ببل گائڈینس میکانزم کے ساتھ ایک مربوط  تھری ڈی۔ فلوئڈک ڈیوائس،  منظور شدہ مسودہ

https://iopscience.iop.org/article/10.1088/1758-5090/aba500/meta

مزید تفصیلات کے لئے پروفیسر کے ایس نارائن ( (99166 19847, narayan@jncasr.ac.in  سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(20-07-2020)

U-4036



(Release ID: 1640085) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil