جل شکتی وزارت

وزیر اعظم کی ہدایت کا نفاذ: گنگا احیاء میں ضلع کے افسروں کے اچھے کاموں کو پہچان دینے کے لئے ’نمامی گنگے‘ کو وزیر اعظم پبلک ایڈمنسٹریشن ایوارڈ اسکیم 2020 میں کیا گیا شامل


ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ازسرنو تشکیل شدہ اسکیم اور ویب پورٹل کو لانچ کیا

نمامی گنگے پروگرام کے تحت 57 گنگا اضلاع کی ضلع گنگا کمیٹیاں اس میں حصہ لینے کے لئے اہل ہیں

Posted On: 17 JUL 2020 7:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17/جولائی 2020 ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادارانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں ازسرنو تشکیل شدہ پی ایم پبلک ایڈمنسٹریشن ایکسیلینس ایوارڈ اسکیم 2020 اور ویب پورٹل کو لانچ کیا، جس میں پہلی مرتبہ نمامی گنگے پروگرام میں ضلع سطح کے افسروں کی کوششوں کا اعتراف کیا جائے گا۔

اس موقع پر  مرکزی وزارتوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے شہریوں کی حصے داری والے انتظامی ماڈل کی طرز پر اس اسکیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ حکمرانی،  کم از کم حکومت  کا اصول شراکت داری اور شہریوں کو مرکز میں رکھے بغیر ادھورا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شفافیت اور معتبریت اس کی کسوٹی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NVDX.jpg

وزیر اعظم کی صدارت میں 14 دسمبر 2019 کو کانپور میں ہوئی قومی گنگا کونسل کی میٹنگ میں پی ایم لوک ایڈمسنٹریشن ایکسیلینس ایوارڈ اسکیم کے تحت گنگا اضلاع کے لئے ’گنگا کے احیاء میں اچھی کارکردگی ایوارڈ‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے ضلع گنگا کمیٹیوں (ڈی جی سی) کے کام کاج کو اعلیٰ ترین ترجیح دی اور ڈی جی سی کارکردگی کا باریکی سے جائزہ لیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ قومی سے لے کر ضلع سطح تک اور آخر میں علاقائی سطح تک یکساں سوچ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضلع افسروں کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔

حکومت ہند کے ذریعے 7 اکتوبر 2016 کو نوٹیفائیڈ ماحولیات (تحفظ) قانون 1986 کے تحت ضلع گنگا کمیٹی (ڈی جی سی) سب سے زیادہ منفرد خصوصیات کی حامل ہے، جو گنگا ندی کے آلودگی کو ختم کرنے کے مسئلے کے حل کے لئے ضلع سطح پر ایک نظام تیار کرتی ہے۔

حکومت ہند نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اضلاع / تنظیموں کے ذریعے کئے گئے غیرمعمولی اور نئے کاموں کی تکمیل کرنے، پہچان دینے اور اس کے لئے ایوارڈ دینے کے مقصد سے 2006 میں پی ایم پبلک ایڈمنسٹریشن ایکسیلینس ایوارڈ کی شروعات کی تھی۔ ترجیحی پروگراموں، جدت طرازیوں اور توقعاتی اضلاع میں ضلع افسروں کی کارکردگی کا اعتراف کرنے کے لئے 2014 میں اس اسکیم کی ازسرنو تشکیل کی گئی تھی اور پھر 2020 میں اضلاع میں کارکردگی پر مرکوز بحیثیت مجموعی نتائج کے لئے نشان زد علاقوں کی پہچان کے لئے ایوارڈ کے امکانات کی توسیع کی گئی۔

اس سال پہلی مرتبہ پی ایم پبلک ایڈمنسٹریشن ایکسیلینس ایوارڈ کے لئے نمامی گنگے پروگرام سے وابستہ ضلع سطح کے افسروں کی کوششوں کے اعتراف کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ نمامی گنگے مہم کے تحت کئے جارہے اقدامات کے لئے ایک لائق نمونہ اعزاز ہے۔ اس ایوارڈ زمرے کے تحت نمامی گنگے پروگرام کے تحت 57 شیڈول ضلع کمیٹیوں میں سے ایک ضلع کو ایک ایوارڈ دیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت گنگا اصل ندی اور معاون ندیوں پر 57 ضلع گنگا کمیٹیوں کو انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے پی ایم پبلک ایڈمنسٹریشن ایکسیلینس ایوارڈ کے لئے الگ زمرے کی شکل میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لئے زیر غور مدت یکم اپریل 2018 سے 31 مارچ 2020 ہے۔ اس کے لئے پی ایم ایوارڈ ویب پورٹل www.pmawards.gov.in پر رجسٹریشن 15 جولائی 2020 سے شروع ہوگئے ہیں اور رجسٹریشن کے بعد یکم اگست 2020 سے 15 اگست 2020 تک درخواستیں جمع کی جاسکیں گی۔ ایوارڈ 31 اگست 2020 کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر تقسیم کئے جائیں گے۔

اس اسکیم کے آغاز کے موقع پر نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے مختصراً نمامی گنگے پروگرام کے بارے میں بتایا اور سبھی ضلع مجسٹریٹوں اور چیئرپرسن ضلع گنگا کمیٹی (57 اضلاع – 52 اصل گنگا ندی پر اور 5 معاون ندیوں پر) سے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ استعمال اور پی ایم ایوارڈ اسکیم کے لئے ضلع سطح کے اقدامات کی تفصیلات تیار کرنے کی درخواست کی۔ انھوں نے تجزیے کے معیارات کے مختصر خاکہ بھی پیش کیا، جس میں شامل ہیں:

  • ضلع میں پروگرام پر بحیثیت مجموعی مثبت اثر کے لئے ریگولر اور مؤثر طریقے سے ضلع گنگا کمیٹی کی میٹنگ۔
  • آویرل گنگا کی سمت میں تعاون کے لئے ضلع میں روایتی آبی ذرائع کا تحفظ اور احیاء۔
  • ندی کے گھاٹوں اور آس پاس کے علاقوں کی صفائی ستھرائی۔
  • ان اضلاع کے اندر گنگا ندی کے دونوں طرف 5 کلومیٹر کے اندر آرگینک فارمنگ۔
  • گنگا ندی  (گنگا ون) کے آس پاس شجرکاری۔
  • آبی مخلوقات کی حفاظت اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، اور
  • نوجوانوں اور طلباء پر خصوصی توجہ کے ساتھ این وائی کے، این سی سی، این ایس ایس کی شراکت داری کے توسط سے بیداری پیدا کرنا اور عوامی شراکت کو یقینی بنانا۔

ڈی جی سی کے ایگزیکٹیو سمری، فیلڈ فوٹوگراف (زیادہ سے زیادہ 10)، منفرد خصوصیات کی تفاصیل کے ساتھ فلو چارٹ اور اقدامات  کی کامیابی سے متعلق کہانی جیسے معاون دستاویزات کے ساتھ ضلع کے کارکردگی اشاریہ جات / اختراعات پر ایک مضمون تیار کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ پہل کی خصوصیت  ظاہر کرنے والی ایک 3 سے 5 منٹ کی مدت کی مختصر فلم ہو، جس کے ساتھ ہی اختراعات بھی ملحق کئے جاسکتے ہیں۔ مضمون میں پروگرام / پہل، نفاذ میں اپنائی گئی حکمت عملی، غیرمعمولی حصول یابیوں اور نتائج، مثبت اثرات اور استحکام کی تفاصیل شامل کی جانی چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VAF0.jpg

ڈی جی، این ایم سی جی نے اترپردیش، اتراکھنڈ، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے چیف سکریٹریوں سے بھی رابطہ کرکے اپنی ریاست (57 نشان زد ڈی جی سی کے تحت) کے تحت آنے والے ضلع مجسٹریٹوں کی سرگرم حصے داری یقینی بنانے اور اسکیم میں مذکور وقت کی مقررہ حد پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3998



(Release ID: 1639643) Visitor Counter : 165