عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کووڈ کی وبا کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کو شوگر پر سخت کنٹرول رکھنے کی ضرورت: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 17 JUL 2020 7:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17/جولائی 2020 ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادارانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو کووڈ کی وبا کے دوران اپنے شوگر پر سخت کنٹرول رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہیلو ڈائبیٹیز اکیڈمیا 2020 کے ایک ڈیجیٹل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے باوجود ہندوستان میں روزمرہ کی سرگرمیوں اور تعلیم دونوں کو ہی بہترین طریقے سے انجام دیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ نے ہمیں ناموافق حالات میں نئے معیارات کی تلاش کرنے کے لئے راغب کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ذیابیطس سے متاثر لوگوں میں ایک امیونو- کمپرائزڈ صورت حال ہوتی ہے، جو ان کی قوت مدافعت کو کم کرنے اور انھیں کورونا جیسے انفیکشن کے ساتھ ساتھ نتیجہ جاتی پیچیدگیوں کے تئیں زیادہ حساس بناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے مریضوں کے لئے صورت حال اور پیچیدہ ہوجاتی ہے جب وہ ذیابیطس کے سبب گردے کے متعلق امراض یا سنگین ڈائبیٹک- نیفروپیتھی سے بھی متاثر ہوں۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کی صورت حال میں ذیابیطس کے معالجوں کی اپنے مریضوں کو انفیکشن سے بچانے کے لئے ان کے خون میں شوگر کی سطح پر سختی سے کنٹرول رکھنے اور ساتھ ہی انھیں اس سلسلے میں برتے جانے والے احتیاط کے بارے میں جانکاری دینے کی خصوصی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMCB.jpg

انھوں نے کہا کہ بھلے ہی دیگر ملکوں کے مقابلے میں ہندوستان میں کووڈ سے متعلق شرح اموات کم رہی ہو  لیکن یہاں ہوئیں زیادہ تر اموات ان کورونا پوزیٹیو مریضوں کی ہوئی جو پہلے سے ہی ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے متاثر تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ کی وبا کے ختم ہونے کے بعد بھی سماجی فاصلہ اور پھیلنے والے انفیکشن سے بچاؤ کی تدابیر دیگر کئی انفیکشنز کے خلاف سیف گارڈ کے طور پر کام کریں گے۔

مرکزی وزیر نے چنئی کے ایک ممتاز ڈاکٹر وی سیشیہ، پڈوچیری کے ڈاکٹر اے کے داس، ممبئی کے ڈاکٹر ششانک جوشی، احمدآباد کے ڈاکٹر بنشی سابو اور ناگپور کے ڈاکٹر سنیل گپتا اور ڈاکٹر کویتا گپتا اور آرگنائزرس کی پوری ٹیم کو اس مہم موضوع پر صلاح و مشورہ کے لئے بہترین صلاح کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے ستائش کی۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3999



(Release ID: 1639642) Visitor Counter : 157