ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھاگیرتھی ایکو حساس زون کے ، زونل ماسٹر پلان کو منظوری دی گئی

Posted On: 17 JUL 2020 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17 جولائی ، 2020  /  اتراکھنڈ میں  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چار دھام سڑک پروجیکٹ کی ایک جائزہ میٹنگ میں ماحولیات  کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے بتایا  کہ اترا کھنڈ سرکار کا تیار کردہ زونل ماسٹر پلان  کو جسے  جل شکتی کی وزارت کی حمایت حاصل ہے ، ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے 16 جولائی 2020 کو منظوری دے دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I9VN.jpg

 

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے مقامی لوگوں کے حقوق اور سہولیات پر اثر انداز ہوئے بغیر اور اُن کی گزر بسر کے لیے ماحول دوست ترقی کو یقینی بناتے ہوئے اُن کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر بھاگیرتھی ایکو سینسٹیو زون کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یہ نوٹیفکیشن گو مکھ سے اترکاشی تک4179.9  مربع کلو میٹر رقبے کے لیے ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں  حکومت ہند کی ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ، اترا کھنڈ سرکار اور انڈین روڈ کانگریس کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے  16 اپریل 2018 کو ترمیم کی گئی تھی۔

ماحول کے تئیں حساس  بھاگیرتھی زون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتر کھنڈ سرکار زیڈ ایم پی تیار کرے گی جس پر مانیٹرنگ کمیٹی کی نگرانی میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

زیڈ ایم پی  بارش کے نظریے پر مبنی ہے اور اس میں  جنگل اور جنگلاتی زندگی کے علاقے میں حکمرانی، بارش کے بندوبست ، سینچائی ، توانائی، سیاحت ، صحت عامہ، اور صفائی ستھرائی نیز سڑکوں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔

زیڈ ایم پی کو منظوری دیئے جانے سے علاقے کا تحفظ اور ماحول دونوں کو فروغ حاصل ہوگا اور جیساکہ زیڈ ایم پی میں اجازت دی گئی ہے یہاں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔ اترا کھنڈ میں چار دھام سڑک پروجیکٹ کی جائزہ میٹنگ کی صدارت سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کی۔  اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ترویندر سنگھ راوت، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت  جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ اور ماحولیات و جنگلات کے ریاستی وزرا  پی ڈبلیو ڈی کے افسران ور دیگر شخصیتوں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JFTQ.jpg

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                            

U – 3982

 


(Release ID: 1639461) Visitor Counter : 224