بھارت کا مسابقتی کمیشن

اکیسو کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ (اکیسو) کا ہیلتھ کیئر گلوبل انٹر پرائز لمیٹیڈ (ایچ سی جی )سے ارتباط

Posted On: 15 JUL 2020 7:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15جولائی 2020،

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2002 کی دفعہ 31 (ایک) کے تحت  ہیلتھ کیئرگلوبل انٹر پرائز لمیٹیڈ (ایچ سی جی) کے ساتھ اکیسو کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ارتباط کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

مذکورہ مجوزہ ارتباط  کا تعلق ایچ سی جی میں اے سی ای ایس او کے ذریعے 58.92 فیصد کی شراکت داری کے حصول سے ہے۔ یہ شراکت داری (1) مساوی سرمایہ حصص اور وارنٹس(مساوی سرمایہ حصص میں زرتعاون دینے کے لیے حق کی نمائندگی کی علامت) (2) ایس ای بی آئی کے قواعد و ضوابط کے مطابق پبلک شیئر ہولڈرس کے لیے کھلی پیشکش، پر مشتمل ہوگی۔

اے سی ای ایس وائی ایس سی وی سی نیٹ ورک کی تشکیل کا ایک ادارہ ہے، سی وی سی نیٹ ورک (1) سی وی سی اہم شراکت دار ایس آئی سی اے وی-ایف آئی ایس ایس اے (ذیلی اداروں سمیت) اور (2) سی وی سی اہم شراکت دار مشاورتی گروپ ہولڈنگ فاؤنڈیشن (ذیلی اداروں سمیت) پر مشتمل ہے، جو نجی ملکیت والے ادارے ہیں اور جن کی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق مشورے فراہم کرنا یا مخصوص سرمایہ کاری فنڈ اور پلیٹ فارموں کے سلسلے میں سرمایہ کاریوں کا انتظام کرناوغیرہ شامل ہیں۔

ایچ سی جی اور اس کے گروپ کینسر معالجاتی شفاخانوں، کثیر شعبہ جاتی میزبانی، تولیدی معالجاتی مراکز کے توسط سے فراہم کی جانے والی خدمات کے فراہمی کے کاروبار میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ایچ سی جی کی ایک معاون کمپنی  شفاخانہ تشخیصی خدمات کی فراہمی کے کاروبار میں مصروف ہے۔ سی سی آئی کی جانب سے ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3939

م ن۔  ت ع۔

 

 



(Release ID: 1638989) Visitor Counter : 113