وزارت دفاع
حکومت نے فوجی عملے کے اُن افراد کو انویلڈ پنشن اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے 10 سال سے کم وقت کے لیے خدمات انجام دی ہیں
Posted On:
15 JUL 2020 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 جولائی ، 2020 / حکومت نے فوجی عملے کے اُن افراد کو انویلڈ پنشن اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے 10 سال سے کم وقت کے لیے خدمات انجام دی ہیں ۔ ان ویلڈ پنشن مسلح فوجوں کے عملے کے اُن افراد کو دی جاتی ہے جنہیں جسمانی معزوری کے سبب خدمات سے الگ کر دیا جاتا ہے۔ اس تجویز کو منظوری رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے دی۔ اس فیصلے سے مسلح فوجوں کے عملے کے ان افراد کو فائدہ پہنچے گا جو 04.01.2019 کو یا اس کے بعد ملازمت میں تھے۔
اس سے پہلے، اہل خدمات کی کم سے کم مدت انویلڈ پنشن کے لیے دس سال یا اس سے زیادہ تھی۔ دس سال سے کم مدت کی خدمات کے لیے انویلڈ گریچویٹی تسلیم شدہ تھی۔ اس فیصلے سے مسلح فوجوں کے عملے کے اُن افراد کو جن کی ملازمت دس سال سے کم ہے اور انہیں جسمانی یا دماغی معزوری کے سبب ملازمت سے ہٹا دیا گیا فائدہ پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔07۔15
U – 3931
(Release ID: 1638961)