ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا مشن اور نوجوانوں کی ہنرمندی کے عالمی دن کے پانچ شاندار سال کا جشن منانے کے لیے ڈیجیٹل اجلاس منعقد کیا گیا


اسکل انڈیا کا پانچ سال کا ایک سرگرم سفر ہنرمندی کی تربیت اور چھوٹی صنعتوں کے جذبے کو اجاگر کرنے کے میدان میں ایک وسعت ہے

Posted On: 15 JUL 2020 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جولائی ، 2020  /  اسکل انڈیا مشن اور نوجوانوں کی ہنر مندی کے عالمی دن کے شاندار پانچ سال پورے ہونے پر آج ایک ڈیجیٹل اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس سے اپنے خطاب  میں وزیراعظم نے نوجوانوں سے ہنر سیکھنے ، اپنے ہنر کی تجدید کرنے اور اُس میں اضافہ کرنے کے لیے کہا تاکہ تیزی سے بدلتے ہوئے تجارتی ماحول اور مارکیٹ کے حالات میں افادیت برقرار رکھی جائے ۔  انہوں نے اس موقعے پر ملک کے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ دنیا کا تعلق نوجوانوں کے ہمہ وقت  نئے ہنر حاصل کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے نوجوانوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا مشن آج ہی کے دن پانچ سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ہنرمندی ، ہنر کی تجدید اور ہنر میں اضافہ کرنے کے لیے ایک وسیع بنیادی ڈھانچہ تشکیل پایا ہے۔ نیز اس کی وجہ سے مقامی اور عالمی دونوں سطحوں پر روزگار کے موقعوں میں اضافہ ہوا ہے۔  وزیراعظم کے پیغام کا تفصیلی متن  اس ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1638689

اس موقعے پر ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ ہمارا نوجوان ملک کی اقتصادی ترقی  اور سماجی ترقی میں سب سے بڑا سرمایہ اور ایک اہم طاقت ہے۔ ہم مختلف ہنرمندیوں  کو  نئی ٹکنالوجی کی قومی اور عالمی سطح پر حمایت کر کے صنعتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے انہیں ان ضرورتوں کے مطابق بنا کر ان میں اضافہ کرنے پر اپنی توانائی مرکوز کریں گے۔  

بجلی  اور قابل تجدید توانائی (آزادانہ چارج) اور ہنر مندی کے فروغ و چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے بھی ڈیجیٹل اسکلز کانکلیو سے خطاب کیا۔ اس موقعے پر تربیت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے دو علاقائی دفتر شروع کیے ہیں، جن کا ای- افتتاح کیا گیا۔ ان میں سے ایک دفتر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لیہ میں ہے اور دوسرا دفتر شمال مشرقی ریاست منی پور میں ہے۔ لیہ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے لیہ کی ایک ساخ کا افتتاح کیا۔  ہنر مندی کے فروغ کے کچھ ریاستی وزیروں نے بھی ویڈیو پیغامات کے ذریعے ڈیجیٹل اسکلز کانکلیو سے خطاب کیا۔  ان میں گجرات،  کرناٹک، آسام، پنجاب اور اتر پردیش کے وزیر شامل ہیں۔

افتتاحی خطبہ ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب پروین کمار نے دیا۔ ہنر مندی کے فروغ کے قومی کارپوریشن کے چیئرمین جناب اے ایم نائک نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس نظام سے سبھی متعلقہ فریقوں نے اس اجلاس میں شرکت کی، جس میں تربیت پانے والے لاکھوں افراد کا ایک وسیع نیٹ ورک شامل ہے۔ کووڈ – 19 کے دوران ہنر حاصل کرنے والوں کی طرف سے اختراعی طور طریقوں کے بارے میں ایک آڈیو ویژول کی بھی نمائش کی گئی، جب سے ایک اور آڈیو ویژول ، ہنرمندی کی پیمائش پر پیش کیا گیا۔  اسکل انڈیا مشن کے پانچ سال کافی قابل قدر رہے اور ان میں بڑی کیامیابیاں حاصل ہوئیں، جن میں ہنر مندی کے فروغ سے متعلق بنیادی ڈھانچے  اور سہولیات میں اضافہ۔ نیز  صنعتی جذبے کو بڑھاوا اور حمایت دینا شامل ہے۔

اسکل انڈیا مشن : ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت اور دیگر مرکزی حکومت کے محکموں اور وزارتوں کی کوششوں کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ نوجونواں نے اسکل انڈیا مشن میں ہر سال شمولیت اختیار کی ہے تاکہ ہنرمند انسانی قوت کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

آئی ٹی آئی صلاحیت میں اضافہ : ائی ٹی آئی کے نظام میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً 5 ہزار آئی ٹی آئی ادارے پچھلے پانچ سال میں قائم کیے گیے ہیں جبکہ  ان  اداروں کی کل تعداد  تقریباً 15 ہزار ہے۔  اندراج شدہ امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوکر یہ پچھلے پانچ سال میں ان آئی ٹی آئی اداروں میں 27 اعشاریہ 5 چھ لاکھ ہو گئی ہے۔ آئی ٹی آئی کی گنجائش میں اضافہ ہوکر یہ 34 اعشاریہ چھ تین لاکھ ہو گئی ہے جو 2015 کی بنسبت 85 اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہے۔ آئی ٹی آئی کی تجدید 63نصابات کے ذریعے کی گئی ہے۔ جس کے لیے صنعتی صلاح مشورہ کیا گیا۔

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا  (پی ایم کے وی وائی) کے تحت تربیت :

i۔        پی ایم کے وی وائی کے تحت  37 شعبوں میں 250 سے زیادہ روزگاروں کے لیے ابھی تک کل 92 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے۔  پی ایم کے وی وائی ، ایم ایس ڈی ای کے تحت ایک اہم اسکیم ہے۔

ii۔       زرعی  شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور خصوصی زراعت میں 3اعشاریہ چار دو لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے۔  کچھ خصوصی پروجیکٹ بھی شروع کیے گیے ہیں جن کے تحت 5514 قیدیوں اور 5549 گمراہ نوجوانوں کو دلی میں تربیت دی گئی۔

پی ایم کے کے  : قلیل مدتی  تربیت کے معیار میں اضافے کے لیے  720 سے زیادہ پردھان منتری کوشل کیندر ماڈل اسکلز مرکزوں  کے طور پر شروع کیے گیے ہیں۔ یہ مراکز بھارت میں 704 اضلاع میں کھولے گیے ہیں۔ یہ مراکز امنگوں ، کوالٹی اور دیرپا اصولوں پر مبنی ہیں۔

بین الاقوامی اشتراک : ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر نے سنگاپور، متحدہ عرب امارات ، جاپان ، کینیڈا، آسٹریلیا جیسے ملکوں میں ہنرمندی کے فروغ میں کام کرنے والے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔  تاکہ ملک میں ہنر مند لوگوں کے لیے مزید گنجائش پیدا کی جا سکے، ایک دوسرے کے ملکوں میں مل کر کام کیا جا سکے اور ان ملکوں کے ساتھ اشتراک کر کے نیز تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کو بھیج کر ہنر مند لوگوں کی مانگ پوری کی جا سکے۔

جن شکشن سنستھان  (جے ایس ایس) اسکیم  : پچھلے  مالی سال کے دوران جے ایس ایس اسکیم کے تحت کل چار لاکھ 10 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی گئی۔ جبکہ 19-2018 میں ایک لاکھ 67 ہزار لوگوں کو تربیت دی گئی تھی۔ چھ مہینے کی اس مدت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ای- اسکل انڈیا پلیٹ فارم : ٹکنالوجی والے ماحول میں ای لرننگ ، بھارتی نوجوانوں کے لیے ہنرمندی حاصل کرنے کے موقعوں میں گہرائی پیدا کرنے کی انتہائی اہمیت ہے۔ این ایس ڈی سی نے ایک اسکل انڈیا تشکیل دی ہے جو کثیر لسانی ای لرننگ پورٹل ہے جس پر بھارتی نوجوانوں کو آن لائن ہنر حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرائے گیے ہیں۔

ویژن رپورٹ 2025 :  ایم ایس ڈی ای نے مختلف  متعلقہ فریقوں  کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے اپنی ویژن رپورٹ 2025 تیار کی ہے۔ ویژن رپورٹ 2025 کے مسودے پر بہت سی جائزہ میٹنگوں میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ میٹنگیں ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں وزارتوں کے مختلف سربراہان  اور دیگر تنظیموں ڈی جی ٹی ، این ایس ڈی اے، این ایس ڈی سی اور این آئی ای  ایس بی یو ڈی  اور آئی آئی ای کے سربراہان نے شرکت کی۔

خواتین کے لیے اقدامات :

8 مارچ 2020 کو  خواتین کے بین الاقوامی دن کی تقریبات منانے کے لیے مہاتما گاندھی قومی فیلوشپ پروگرام شروع کیا گیا۔ یہ دوسالہ پروگرام ایم ایس ڈی ای نے کرناٹک کے آئی آئی ایم بینگلور میں شروع کیا۔ اس پروگرام کا تصور عالمی بینک کے قرض کی مدد والے ، گزر بسر کے  فروغ کے لیے  ہنر حاصل کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے پروگرام (ایس اے این کے اے ایل پی) کے تحت پیش کیا گیا تھا۔  کل 75 فیلوز میں سے 32 خواتین امیدوار ہیں (جو کل امیدواروں کا 43 فیصد ہیں) ۔

کووڈ – 19 کے لیے اقدامات :

i۔         وزارت کی ایک ٹاسک فورس نے 16.04.2020 کو  اپنی رپورٹ پیش کی جس میں اس نے مختلف میدانوں میں اپنے سفارشات پیش کی۔ ان سفارشات میں شعبے کی ترقی کے لیے فوری طور پر کیے جانے والے اقدامات  اُن  پالیسیوں کو مرتب کرنے کے لیے حکمت عملی ،جنہیں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ کام کاج شروع کرنے کی غرض سے متعلقہ شعبے  کے لیے  بزنس پلان تیار کرنا۔ میک اِن انڈیا کو حوصلہ افزائی کے لیے وزارتیں جو اقدامات کر سکتی ہیں اور عالمی برآمدات میں بھارت کے حصے میں اضافہ کرنا۔

ii۔        وزارت نے  اب تک حاصل شدہ رپورٹوں کے مطابق آئی سو لیشن  / کرنطینہ سہولتوں کے لیے این ایس ٹی آئی / آئی ٹی آئی کے سبھی کیمپس دستیاب کرائے ہیں۔

iii۔       ایم ایس ڈی ای ایکو نظام کے تحت ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کی تیاری میں اداروں کو سرگرم کیا گیا ہے ۔ جے ایس ایس نے 20 لاکھ سے زیادہ ماسک تیار کیے ہیں جبکہ آئی ٹی آئی نظام نے 20 لاکھ سے زیادہ ماسک تیار کیے ہیں۔

iv۔       آئی ٹی آئی اور این ایس ٹی آئی نے بہت سی اختراعات انجام دی ہیں، جن سے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔

سودیس : ہنر مندی کے فروغ  اور چھوٹی صنعتوں ، شہری ہوا بازی اور امور خارجہ کی وزارتوں کا ایک مشترک قدم سودیس (روزگار کی مدد کے لیے ہنرمند کارکنوں  کے پہنچنے سے متعلق اعداد و شمار)، وندے بھارت مشن کے تحت ، واپس آنے والے شہریوں کے ہنر کا اندازہ لگانے کا ایک طریقِ کار ہے۔  سودیس کا مقصد قابل شہریوں کا ایک ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے۔

اسیم : معلومات کی آمد میں بہتری لانے اور ہنر مند افراد کی مارکیٹ میں مانگ اور سپلائی کے درمیان خلا کو پر کرنے کے لیے ایم ایس ڈی ای نے حال ہی میں آتم نربھر اسکلڈ امپلائی ایمپلائر میپنگ (اسیم ) پورٹل شروع کیا  ہے، جس کا مقصد ہنر مند افراد کی گزر بسر کے دیرپا موقعے تلاش کرنے میں مدد کرنا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                        

2020۔07۔15

U – 3930



(Release ID: 1638918) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu