کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

فرٹیلائزر یونٹوں کی صلاحیت اور کھاد کے متوازن استعمال کو بڑھانے کے لئے اصلاحات ضروری ہیں: جناب سدانند گوڑا


کیمیکلز اور فرٹیلائزر س کے مرکزی وزیر نے فرٹیلائزرس شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 13 JUL 2020 7:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13جولائی 2020/ کیمیکلز  اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر جناب  ڈی- وی- سدانند گوڑا  نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  فرٹیلائزرس کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرس  کے ساتھ  ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فرٹیلائزرس اکائیوں کی  صلاحیت کو بڑھانے اور فرٹیلائزرس کے متوازن استعمال  کے مسئلے کے حل کےلئے اصلاحات کے عمل کا آغاز کرنا ضروری ہے۔ چنتن  شِور  کے ذیلی گروپ کی یہ دوسری میٹنگ تھی۔ چنتن شِور کے اس ذیلی گروپ کا مقصد  فرٹیلائزرس  شعبے کو درپیش  چیلنجوں  اور امور پر غور و خوض کرنا تھا۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200713-WA0079(1)METR.jpg

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200713-WA0080JZPH.jpg

 اس میٹنگ میں سکریٹری (فرٹیلائزرس) سکریٹری (زراعت  اور کسانوں کی بہبود)  ایڈیشنل  سکریٹری (فرٹیلائزرس) نیتی آیوگ  کے اعلی حکام، اڈیشہ  اورکیرل حکومتوں کے اعلی افسران  ، فرٹیلائزرس ایسوسی ایشن  آف انڈیا اور فرٹیلائزرس صنعت افکو  کے آر آئی  پی ایچ سی او، این ایف ایل، آر سی ایف ، جی این ایف سی کے افسران اور کچھ  ترقی پسند کسانوں نے بھی شرکت کی۔

 میٹنگ کے دوران  تمام حصےداروں نے ا س شعبے کے سامنے  پیدا ہونے والے   مسائل  کے مختلف پہلوؤں  پر اپنے اپنے خیالات اور نظریات  مشتر ک کئے۔

اس دوران موصولہ مشورے، فرٹیلائزر کے شعبے میں ضروری اصلاحات کو اپنانے میں کارآمد  ثابت ہوں گے۔ جس سے وزیراعظم جناب نریندرمودی  کے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے والےنظریے کو حاصل کیا جاسکے گا۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3885


(Release ID: 1638483) Visitor Counter : 139