بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے (i)کبوٹا کارپوریشن (کبوٹا) کی طرف سے اسکورٹ لمیٹڈ (اسکورٹس) میں(ii) اور اسکورٹ کی طرف سے کبوٹا ایگریکلچرل مشینری انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (کے اے آئی) میں خریداری کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 10 JUL 2020 7:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جولائی،        بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی آئی آئی) نے کمیشن کے قانون 2002 کے تحت آج  (i)کبوٹا کارپوریشن (کبوٹا) کی طرف سے اسکورٹ لمیٹڈ (اسکورٹس) میں(ii) اور اسکورٹ کی طرف سے کبوٹا ایگریکلچرل مشینری انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (کے اے آئی) میں خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

 مجوزہ اتحاد کا تعلق کبوٹا کی طرف سے اسکورٹس کے کل جاری کیے گئے  خریدے گئے اور پیڈ اپ شیئر کے سرمایے کے 9.09 فیصد کی خریداری سے ہے۔ اسکورٹس کی طرف سے سرمایے میں تخفیف کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ کُل جاری کیے گئے پیڈ اپ شیئر سرمایے کا 10 فیصد ہوگا۔ اس کے علاوہ اسکورٹس، کے اے آئی میں 40 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کرلے گا۔ اس طرح سے کے اے آئی نے کبوٹا اور اسکورٹس کے شیئرز کی تعداد 60/ 40 فیصد ہوجائے گی۔

کبوٹا ایک ایسی کمپنی ہے جو جاپان کے قوانین کے تحت قائم کی گئی ہے۔ کبوٹا ایک جامع زرعی مشینیں تیار کرنے والی کمپنی ہے اور مختلف مشینری مثلاً ٹریکٹر، ہارویسٹر اور رائس ٹرانسپلانٹرس بناتی ہے۔ کبوٹا، انجینئرنگ، پرکیورمنٹ اور اسی طرح کا دوسرا سامان بناتی ہے۔

اسکورٹس بھارت میں قائم کردہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ اسکورٹس کے شیئر بی ایس ای  اور بھارت کے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہیں۔ اسکورٹس  بھارت میں کاروباری سامان تیار کرنے اور زرعی مشینری، تعمیراتی سامان اور ریلوے کا سازوسامان فروخت کرنے میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3832

 


(Release ID: 1638041) Visitor Counter : 138