وزارات ثقافت

منگولیائی کانجور مخطوطات کے دوبارہ چھاپے گئے پہلی پانچ جلدوں کا اجراء

Posted On: 09 JUL 2020 4:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 09 جولائی  / کلچر کی وزارت  نے  مخطوطات کے قومی مشن  ( این ایم ایم  ) کے تحت   منگولیائی کانجور کی  108  جلدوں  کو دوبارہ  چھاپنے کا پروجیکٹ   شروع کیا ہے   ۔ این ایم ایم کے تحت  منگولیائی کانجور کی پہلی پانچ  جلدوں  کا سیٹ  گرو پورنیما  کے موقع پر  ، جسے دھرم چکر کے طور پر بھی  جانا جاتا ہے ، 4 جولائی ، 2020 ء کو  صدر جمہوریۂ ہند   جناب رام ناتھ کووند کو  پیش کی گئیں ۔  اس کے بعد  ثقافت کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) اور سیاحت کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج  ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اقلیتی امور کے وزیر مملکت  جناب کرن ریجیجو کی موجودگی میں ایک سیٹ   بھارت میں  منگولیا کے سفیر  عزت مآب  جناب گونچنگ گنبولڈ  کو پیش کیا ۔

          امید ہے کہ  منگولیائی کنجور کی تمام  108 جلدیں  مارچ ، 2022 ء تک شائع کر دی جائیں گی ۔ 

          وزیر اعظم  جناب  نریندر مودی نے  دھرم چکر کے موقع پر   اپنے پیغام میں  کہا تھا  :

          " گرو پورنیما کے اس دن پر ہم  بھگوان  بدھ کو  خراجِ عقیدت پیش کرتے  ہیں  ۔ اس  موقع پر   منگولیائی کانجور   کی جلدیں حکومتِ منگولیا کو پیش کی جا رہی ہیں ۔ منگولیائی کانجور کا منگولیا میں بہت احترام  کیا جاتا ہے ۔  "

          مخطوطات کا قومی مشن ( این ایم ایم  ) سیاحت اور کلچر  کی وزارت  کے تحت  حکومتِ ہند  نے  فروری  ، 2003 ء میں شروع کیا تھا ، جس کا مقصد  مخطوطات میں موجود علم  کو دستاویزی   شکل دینا  ، انہیں محفوظ کرنا اور   انہیں دوسروں تک پہنچانا ہے ۔  اس مشن کا ایک مقصد   غیر  اشاعت  والے  نایاب  مخطوطات کو  شائع کرنا  بھی ہے تاکہ اِن میں موجود  علم    کو تحقیق  کاروں  ، دانشوروں اور  عوام تک پھیلائے جا سکے ۔   اس اسکیم کے تحت   منگولیائی کانجور کی 108 جلدوں  کو دوبارہ  چھاپنے کا کام  مشن نے اپنے ہاتھ میں لیا تھا ۔  امید ہے کہ  اس کی تمام جلدیں مارچ ، 2022 ء تک شائع کر دی جائیں گی ۔  یہ کام ممتاز دانشور پروفیسر لوکیش چندر   کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے ۔

          منگولیائی کانجور ، جو  بھگوان بدھ  کی تعلیمات پر مبنی    ایک  108 جلدوں پر  مشتمل  متن ہے ،  منگولیا میں  انتہائی اہم  مذہبی  متن  سمجھا جاتا ہے  ۔ منگولیائی زبان میں کانجور کے معنی  " احکامات کا خلاصہ " یعنی  بھگوان بدھ   کے احکامات  ہیں ۔  منگولیا کے بودھ   اس  کا بے انتہا   احترام کرتے ہیں اور  مندروں میں  کانجور  کی عبادت کرتے  ہیں اور   روز مرہ کی زندگی میں  مقدس کانجور   کو پڑھتے ہیں ۔ منگولیا میں  تقریباً ہر ایک  مونیسٹری میں  کانجور   کو رکھا جاتا ہے ۔  منگولیائی کانجور   تبتی زبان سے ترجمہ کیا گیا ہے ۔  اس کی زبان   کلاسیکی منگولیائی زبان ہے اور یہ منگولیا کی  ثقافتی شناخت   فراہم کرنے کا ایک وسیلہ ہے ۔  

          سوشلسٹ دور میں   زائلو گراف   کو نظر آتش  کر دیا گیا تھا اور  موناسٹریز  سے مقدس مخطوطات   ختم کر دیئے گئے  تھے ۔  58-1956 ء کے دوران  پروفیسر رگھو ویر نے  نایاب  کانجور کی  مخطوطات کی   ایک مائکرو فلم کی نقل  حاصل کی اور اسے ہندوستان  لے آئے   ۔ اس کے بعد 1970 ء کی دہائی میں پروفیسر  لوکیش چندر  ، جو پارلیمنٹ کے سابق ممبر تھے ، منگولیائی کانجور کی 108 جلدیں شائع کی گئیں ۔  اب موجودہ ایڈیشن  حکومتِ ہند کی  ثقافت کی وزارت این ایم ایم کے تحت  ، اِسے شائع کر رہی ہے ۔ اس ایڈیشن میں  ہر  جلد میں  متن  کی فہرست  ہو گی ، جس میں  منگولیائی سوتر  کے اصل  موضوعات   شامل ہوں گے ۔

          بھارت اور منگولیا کے درمیان  تاریخی   تبادلے  صدیوں پرانے ہیں     ۔ بھارت کے ثقافتی اور مذہبی  سفیروں کے ذریعے   بودھ مت منگولیا تک پہنچا تھا ۔    اس کے نتیجے  میں  منگولیا میں  بودھ مذہب  سب سے بڑا مذہب ہے ۔ بھارت  نے منگولیا کے ساتھ 1955 ء میں با ضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ اس وقت سے جاری تعلقات  اب نئی  اونچائیوں تک پہنچ چکے ہیں ۔ اب حکومتِ ہند کے ذریعے  منگولیائی  کانجور  کی اشاعت  ، جو حکومتِ منگولیا کے لئے کی گئی ہے ، بھارت  اور منگولیا کے درمیان ایک ثقافتی جذبے کے طور پر   کام کرے گی  اور اس سے آنے والے برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافہ ہو گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (09-07-2020)

U. No.  3807



(Release ID: 1637676) Visitor Counter : 262