بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے، ایروز پی ایل سی ، ایس ٹی ایکس اور مارکوکے مجوزہ الحاق کو منظوری دی
Posted On:
08 JUL 2020 9:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی09 جولائی 2020 ۔ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی آئی آئی ) نے ایروز انٹرنیشنل پی ایل سی (ایروز پی ایل سی ) ، ایس ٹی ایکس فلم ورکس انک ( ایس ٹی ایکس ) اور مارکو الائنس لمٹیڈ ( مارکو ) کے مجوزہ الحاق کو منظوری دے دی ہے ۔
ایروز پی ایل سی ’ آئیسل آف مین ‘ میں واقع ایک کمپنی ،جس کے حصص نیویارک اسٹاک ایکس چینج میں لسٹیڈ ہیں ۔یہ ایک گلوبل ہندوستانی ان تفریحی کمپنی ہے ،جو سنیما ، ٹیلی ویژن اور ڈجیٹل نیو میڈیا جیسے سبھی فارمیٹ میں دستیاب فلموں ( ہند ی، تمل اور دیگر ہندوستانی علاقائی زبانوں کی فلموں سمیت ) فلموں کو ایکوائر کرکے ، کو پروڈیوز کرتی ہے اور ڈسٹریبیوٹ کرتی ہے ۔ایروز ای ایل سی اوور – دی – ٹاپ پلیٹ فارم ’ ایروز ناؤ ‘ کا مالکانہ حق بھی رکھتی ہے اور اسے آپریٹ بھی کرتی ہے ۔
ایس ٹی ایکس ایک مکمل طورپر مربوط گلوبل میڈیا کمپنی ہے ،جسے پروڈکشن ، مارکیٹنگ اور ٹیلنٹ ٹرائیون موشن پکچرس کی مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن ، ٹیلی ویژن اور ملٹی میڈیا کنٹینٹ کے معاملات میں اختصاص حاصل ہے ۔ایسی ٹی ایکس کی ہندوستان میں ، ہندوستانی ڈسٹری بیوٹرو ں کو مخصوص فلموں کو لائسنس دینے کے توسط سے بالواسطہ موجودگی ہے ۔مارکو ایک ایسی کمپنی ہے ، جو کہ برٹش ورجن آئی لینڈ س کے قوانین کے تحت قائم کی گئی ہے اور اپنا وجود رکھتی ہے۔ یہ ایسی کمپنی ہے، جس کی سرمایہ کاری بھی ہے ۔ مارکو کا کنٹرول ہنی کیپٹل کے ہاتھوں میں ہے ، جو کہ ایک سرمایہ کاری بندوبست فرم ہے ،جسے نجی ایکویٹی کی خریدوفروخت میں اختصاص حاصل ہے اور اس کا دائرہ کار رئیل اسٹیٹ ، ہیج فنڈ س ، میچوول فنڈ اور انوویشن انوسٹمنٹ سمیت متعددشعبوںمیں پھیلا ہوا ہے ۔
دو مرحلہ جاتی لین دین میں یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ ایروز پی ایل سی کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنیوں کو ایس ٹی ایکس میں ضم کردیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں ہنی گروپ ایس ٹی ایکس میں ایک موجودہ سرمایہ کار مارکو کے توسط سے ضم شدہ کمپنی کے کچھ شئیر خریدے گا۔
توقع ہے کہ اس لین دین کی تکمیل کے بعد ایروز ، ایس ٹی ایکس اور مارکو الحاق شدہ کمپنی میں کچھ دیگر حقوق کے ساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ اقتصادی اور ووٹنگ سے متعلق اختیار حاصل کرلے گا۔
سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر اس کے بعد آئے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔م م۔ رم
09-07-2020
U-3795
(Release ID: 1637515)
Visitor Counter : 409