جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر نے جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے آسام کے وزیر اعلیٰ سے ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے تبادلہ خیالات کئے

Posted On: 07 JUL 2020 6:11PM by PIB Delhi

نئیدہلی08 جولائی 2020۔جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربانند سونووال سے ریاست میں  جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے تبادلہ خیالات کئے ہیں ۔ حکومت نے ہند نے ملک کے دیہی علاقوںمیں سکونت پذیر افراد کو یقینی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کا عہد کررکھا  ہے اور اس کے تحت ان کے انداز حیات کو بہتر  بنانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ پینے کے پانی کی سپلائی ایک سروس ڈلیوری ہے جس کے تحت سپلائی کئے جانے والے پانی کی مقدار اورعمدگی دونوں کا لحاظ رکھا جاتا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ پانی کی لگاتار بہم رسانی  بھی کی جاتی ہے تاکہ  کسی قسم کا رخنہ نہ پیدا ہو، اسے یقینی بنانے کے لئے جل جیون مشن نام کا  فلیگ شپ پروگرام زیر نفاذ ہے۔ اس مشن کا مقصدیہ ہے کہ گاؤں میں  ہر کنبہ اپنے اپنے گھر میں  پائپ کے ذریعہ پانی حاصل کرسکے  یعنی اسے واٹر کنکشن دستیاب ہو۔

          آسام ریاست میں ہر کنبے کو  نل کا کنشن فراہم کرنے کے اولوالعزم نشانے کے حصول کے لئے کوشاں ہے اور 2024 تک 100فیصد بنیادوں پر احاطہ کئے جانے کی منصوبہ وضع کیا گیا ہے ۔ اس پس منظر میں مرکزی وزیر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاست میں مشن کے نفاذ  کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیالات کئے ۔وزیراعلیٰ نے ریاست میں مشن کے تیز رفتار نفاذ کی یقین دہانی کرائی تاکہ معینہ مدت کے اندر ہر کنبے تک ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کے نشانے کا حصول ممکن ہوسکے ۔

          دیہی عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی اہمیت او رمشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب شیخاوت نے زوردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ آبی اسکیموں  کی تنظیم نو اور استحکام ضروری ہے ۔ انہوں نے  کہا کہ موجودہ  نظام کے تحت  ہر کنبے  کو ٹیپ  کنکشن فراہم کرنے کے  لئے مہم  کے طور پر کام کرنا پڑرہا ہے ۔ا نہوں نے  واٹر سپلائی کا کام شروع کرنے پر زور دیا تاکہ لوٹ کرآنے والے مہاجر مزدوروں کو روز گار حاصل ہوسکے ۔ وزیراعلیٰ موصوف نے  3881  سنکھیا آمیز پانی والے علاقوں اور پلورائڈ سے متاثرہ بستیوں میں دسمبر  2020  تک ریاست میں   پینے کا محفوظ پانی فراہم کرنے کے پہلو پر کلی طور پر مرکوز کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے  دس  دیہی /  اے ای متاثرہ اضلاع میں  بھی  14725  گاؤں  میں  پائپ کے ذریعہ پانی پہنچانے پر زور دیا۔ جناب شیخاوت  نے مرکزی حکومت کے اس عہد کا اعادہ کیا، جس کے تحت  اس  نصب العین کے حصول میں ریاستی  حکومت کو کلی امداد فراہم کی جانی ہے ۔ جل جیون مشن کے لئے حکومت ہن  فراہم کرائے گئے ٹیپ کنشکشنوں  اور دستیاب مرکزی اور مساوری ریاستی شئیر  کی  بنیاد پر یعنی ان کے استعمال کی بنیاد  پر  اپنی جانب سے سرمایہ فراہم کرتی ہے ۔ جل شکتی کے وزیر نے آسام کے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ریاست کو  100 فیصد بنیادوں  پر ایف ایچ ٹی سی ریاست بنانے کے لئے اپنی جانب سے پوری امداد دیں گے ۔

          ریاست آسام  میں  63.35  لاکھ  دیہی کنبے ہیں ۔ ان میں  سے صرف  1.72  لاک کنبوں کو ہی آبی کنکشن دستیاب ہیں  ۔ آسام کا منصوبہ یہ  ہے کہ 21-2020   کے دوران  13.15  لاکھ کنبوں کو ٹیپ کنکشن فراہم کرایا جائے ۔

          21-2020  میں  1407  کروڑروپے کی رقم  مختص کی گئی ہے ، جس میں ریاست کا حصہ  بھی شامل ہے ۔ اس طریقے سے 2072  کروڑرورپے کی یقینی  رقم دستیاب ہوئی ہے ۔ریاست طبیعاتی اور مالیاتی  کارکردگی کی بنیاد پر اضافی تخصیص کی مستحق ہوگی ۔کیونکہ آسام کو  15 ویں   مالیاتی کمیشن کے تحت  1604  کروڑروپے کی رقم حاصل ہوچکی ہے اور اس کا نصف فیصد آبی سپلائی اور صفائی ستھرائی  کے مقاصد کی تکمیل کے لئے کیا جانا ہے لہذا مرکزی وزیر نے ،  وزارت کے وزیر اعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سرمائے کا استعمال دیہی آبی سپلائی ، مستعمل  پانی کو سودھنے اور اس کے ازسرنو استعمال کرنے اور اس  سے بھی کہیں  زیادہ اہم آبی سپلائی کی اسکیموں کی طویل المدت نفاذ کی کارروائی کو یقینی بنانے اور ان کے رکھ رکھاؤ کے لئے کریں ۔

          مرکزی حکومت کی کوشش یہ  ہے کہ کووڈ-19  کی صورتحال کے دوران  دیہی کنبوں کو ترجیحاتی بنیاد  پر ٹیپ کنکشن فراہم کرایا جائے تاکہ عوام الناس کو   رفاہ عام کے لئے لگے ہوئے پانی کے نلوں  پر پانی  ڈھونے کے لئے مجبور نہ ہونا پڑے۔

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-3764



(Release ID: 1637168) Visitor Counter : 121