وزارات ثقافت
ثقافت و سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ‘سنکلپ پرو’ منانے کے لیے پودا نصب کیا
وزیراعظم کے ایما پر ثقافت کی وزارت 28 جون سے 12 جولائی 2020 کے دوران ‘سنکلپ پرو’ کا اہتمام کررہی ہے
Posted On:
07 JUL 2020 10:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7جولائی 2020، ‘سنکلپ پرو ’منانے کی غرض سے ثقافت و سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج قلعہ رائے پتھورا اور نیشنل آرکائیوز آف انڈیا ،واقع دلی میں پودے لگائے۔ قلعہ رائے پتھورا میں اپنے دورے کے دوران جناب پٹیل نے تاریخی عمارتوں کے احیا کے کام کا جائزہ لیا اور نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے دورے کے دوران انہوں نے وہاں مخطوطات کی بحالی اور احیا کے لیے کیے جارہے کام کا جائزہ لیا۔
جناب پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے واضح پیغام ملنے کے بعد وزارت ثقافت 28 جون سے 12 جولائی 2020 کے دوران ‘سنکلپ پرو ’ کا اہتمام کررہی ہے اور وزارت کو توقع ہے کہ اس کے تمامتر ذیلی دفاتر، اکیڈمیاں، اس سے منسلک ادارے اور ملحق ادارے اپنے احاطے یا اپنے قرب وجوار میں، جہاں کہیں بھی ممکن ہوگا، وہاں شجرکاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کی وزارت نے 5 درخت لگانے کی سفارش کی ہے، جن کی شناخت وزیراعظم نے کی ہے اور یہ وہی درخت ہیں، جو ملک کی جڑی بوٹی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان درختوں میں برگد، آنولہ، پیپل، اشوک اور بیل کے درخت شامل ہیں۔
جناب پٹیل نے کہا کہ ادارے کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ ہر ایک ملازم ان 5 درختوں کے علاوہ اپنے طور پر اپنی پسند کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور یہ پودے وزیراعظم کی تلقین کے مطابق ہی لگائے جانے چاہئیں۔ اداروں کو اس امر کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ ملازم کی جانب سے، جو پودا لگایا جائے، اس پر پورے سال توجہ مرکوز رکھی جائے، تاکہ یہ پودا اپنے قدرتی صورت میں برقرار ہے اور نشوونما اختیار کرسکے۔
‘سنکلپ پرو ’منانے کے اہتمام کو جاری رکھتے ہوئے وزیر موصوف نئی دلی میں جنترمنتر پر پودے لگائیں گے، ساتھ ہی ساتھ موصوف پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیا لوجی واقع گریٹر نوئیڈا میں بھی کل پودے نصب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3767
م ن۔ ت ع۔
(08-07-2020)
(Release ID: 1637161)
Visitor Counter : 150