سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ایک نینو –کیلورک قدرتی شکر کو مقناطیسی نینو پارٹیکل کے استعمال کے ذریعے کینسر تھیراپی کو زیادہ مؤثر بنایا جاسکتا ہے

Posted On: 04 JUL 2020 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،04 جولائی: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہنی یربا کے پتوں سے کشید کیا گیا اسٹیوویو سائڈ (ایس ٹی ای)  اور  وسیع طور پر استعمال ہونے والی بغیر کیلوری  کی قدرتی شکر ہماری زندگی میں ایک سے زیادہ طریقے سے خوشیاں لاسکتا ہے۔ حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے  کے خود مختار ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی این ایس ٹی)  نے اپنے حالیہ مطالعے میں پایا ہے کہ ہنی یربا کے پتوں میں موجود قدرتی  گلائیکو سائڈ، اسٹیو ویو سائڈ  کا  جب انتہائی چھوٹے ذرات  پر ملمع کیا جاتا ہے تو یہ  میگنیٹک ہائیپر تھرمیا  میڈی ایٹڈ کینسر تھراپی (ایم ایچ سی ٹی) کی تاثیر میں اضافہ کرسکتا ہے۔

ایم ایچ سی ٹی پر مبنی کینسر کا طریقہ علاج میگنیٹک نینو پارٹیکلس کو استعمال کرتے ہوئے ٹیومر کے ٹیشو کو حرارت دینے پر مبنی ہوتا ہے اور ٹیومر کی جانب میگنیٹک نینو پارٹیکلس کی موجودگی میں  اے ایم ایف (متبادل میگنیٹک فیلڈ)  کی طرف سے حرارت پیدا کر کے علاج کیا جاتا ہے۔

روبی گپتا اور دیپکا شرما نے اپنی تحقیق میں، جس کی اشاعت  انٹرنیشنل جرنل آف ہائیپر تھرمیا ، میں ہوئی ہے، اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ نینو پارٹیکلس پر  اسٹیویو سائڈ کے ملمع سے نہ صرف گیلائی یوما سی  6 کے کینسر کے خلیوں میں نینو میگنیٹس کی  کھپت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ  یہ اس کے برقرار رکھنے کے وقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کاروں نے لیب میں میگنیٹک نینو کلسٹر کے لئے بائیو سرفیکٹنٹ کے طور پر  اسے زیادہ مؤثر بنانے کے لئے اسٹیویو سائڈ  کی تجدید کی ہے۔ اس سے متعلق ایک دستاویز جرنل آف  اے سی ایس مالی کیولر فارما شوٹکس میں بھی داخل کی گئی ہے۔

نینو میگنٹس  کی پیداوار ہائیپر تھرمیا نینو پارٹیکلس کے اجتماع کو ڈرامائی انداز میں کم کرتے ہیں۔ اس طرح آئی این ایس ٹی  کی ٹیم نے پانی پر مستحکم نینو میٹریل کو  بائیو مولی کیول کے ساتھ ایک سرفیکٹنٹ کے طور پر فروغ دیا ہے جس سے کلینکل استعمال کے لئے نینو ٹیکنا لوجی پر مبنی  حکمت عملی کے دو خاص پہلوؤں  - استعمال ہونے والے مادے کی  بائیو کمپیڈیلیٹی اور  نینو سسٹم کے طریقہ علاج میں استعمال کو اجاگر  کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GBII.gif

[Publication link:

https://www.tandfonline.com/doi/full/10.1080/02656736.2019.1565787

DOI:10.1080/02656736.2019.1565787.

For further details, Deepika Sharma (deepika@inst.ac.in) can be contacted.]

 

************

 (م ن ۔   وا- ق ر )

U-3742



(Release ID: 1636954) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil