ارضیاتی سائنس کی وزارت

بھارت کے محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی اور پڑوس کے جنوبی ایشیائی بحیرۂ عرب پر شدید سمندری طوفان (یکم سے 4 جون 2020) ‘‘نسرگ’’کے بارے میں ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے


محکمہ موسمیات نے طوفان کے راستے زمین سے ٹکرانے کی اس کی جگہ طوفان کی شدت، شدید بارش اور طوفانی ہوا جیسے طوفان سے وابستہ امور کے بارےمیں پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی

Posted On: 05 JUL 2020 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جولائی،         بھارت کے محکمہ موسمیات نے  یکم  سے 4  جون 2020 کے دوران بحیرۂ عرب پر شدید سمندری طوفان نسرگ کے بارے میں ایک ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس طوفان کے خاص خاص عناصر مندرجہ ذیل ہیں:

مختصر تاریخ

  • شدید سمندری طوفان نسرگ ہوا کے کم دباؤ کے علاقے سے پیدا ہوا یہ دباؤ جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی بحیرہ عرب اور لکشدیپ کے علاقے میں 31 مئی 2020 کو صبح سویرے قائم ہوا تھا۔
  • یہ صبح سویرے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کے گہرے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا اور اس میں 2 جون کی دوپہر میں سمندری طوفان نسرگ کی شکل اختیار کرلی۔
  • شمال مشرق کی طرف آگے بڑھتے ہوئے یہ ہوا کا کم دباؤ مہاراشٹر کے ساحل کو جو علی باغ کے جنوب میں ہے کے شدید سمندری طوفان (ایس سی ایس کی شکل میں پار کرگیا اس وقت اس کی ہوا کی رفتار 110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو 130 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جارہی تھی۔ یہ واقعہ 3 جون کا ۔0700-0900 یو ٹی سی(بھارتی  معیاری وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے سے ڈھائی بجے کے دوران)
  •  زمین سے ٹکرانے کے بعد شمال مشرق کی طرف بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہ شام کے وقت شمالی مدھیہ مہاراشٹر پر ایک سمندری طوفان میں بدل کر کمزور پڑ گیا اور اسی علاقے پر 2 جون 2020 کی آدھی رات کو ہواکے شدید دباؤ میں تبدیل ہوگیا۔
  • یہ 5 جون کی سہ پہر جنوب مشرقی اترپردیش اور قریب کے علاقے بہار میں ہوا کے کم دباؤ کے طور پر مرکوز رہا۔
  • پچھلا سمندری طوفان جو مہاراشٹر کے ساحل سے طوفانی شکل میں گزرا تھا فائن تھا جو 11 نومبر 2009 کو ساحل سے گزرا تھا۔ ایس سی ایس سے پہلے نسرگ جو کہ ایک ایس سی ایس کی شکل میں 24 مئی 1961 کو مہاراشٹر کے ساحل سے گزرا تھا۔ 1961 سے 2020 کے دوران مہاراشٹر کے ساحل کو پار کرنے والا یہ چوتھا سمندری طوفان تھا۔

نسرگ کا جائزہ

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے  شمالی بھارت کے سمندر پر 24 گھنٹے نظر رکھی ہوئی تھی اور  طوفان کی کارروائیوں کا 21 مئی سے جائزہ لیا جارہا تھا جو جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی بحیرہ عرب اور لکشدیپ علاقے پر 31 مئی  کو ہوا کے کم دباؤ کی شکل اختیار کرنے سے تقریباً10 دن پہلے کی بات ہے۔ سمندری طوفان کا جائزہ  مصنوعی سیاروں، آئی این ایس اے ٹی-3 ڈی اور 3 ڈی آر، ایس سی اے پی، ایس اے ٹی، قطبی مدار کے مصنوعی سیاروں اور علاقے میں فراہم تمام ذرائع سے لیا جارہا تھا۔ طوفان کا جائزہ گوا اور ممبئی کے ڈوکلر موسمی راڈاروں کے ذریعے بھی لیا جارہا تھا۔ سمندری طوفان کی پیشگوئی اس کے تجزیے اور مختلف طوفانوں سے اس کے موازنے وغیرہ کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے ایک ڈیجیٹل نظام سے بھی کام لیا جارہا تھا۔

طوفان کی پیش گوئی

  • جنوب مشرقی بحیرۂ عرب پر ہوا کے کم دباؤ کے بارے میں پہلی اطلاع، ہواکے کم دباؤ کی تشکیل سے تقریباً10 دن پہلے 21 مئی کو جاری کی گئی تھی اور  جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی  بحیرۂ عرب اور لکشدیپ پر 31 مئی کو جاری کی گئی تھی۔
  • جنوب مشرقی بحیرہ عرب  پر طوفان سے  متعلق معلومات  29 مئی  کی دوپہر 12 بجے ہواکے کم دباؤ کی تشکیل سے 3 دن پہلے جاری کی گئی تھی جبکہ ہوا کے کم دباؤ کا واقعہ یکم جون کی صبح پیش آیا تھا۔
  • سمندری طوفان کی متوقع قلیل مدت اور اس کے اثرات ، مہاراشٹر میں اس کے زمین سے ٹکرانے اور جنوب گجرات کے ساحلوں پر اس کے ٹکرانےکے بارےمیں 3 جون کو وارننگ جاری کی گئی تھی۔ یہ وارننگ 31 مئی کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق دوپہر دو بجے اس وقت جاری کی گئی تھی جب  ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ جنوب مشرقی اور پڑوس کے مشرق وسطی بحیرہ عرب پر تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب محکمہ موسمیات کی طرف سے ہواکے کم دباؤ کے بارے میں پری سائیکلون وارننگ جاری کی گئی تھی۔
  • طوفان کے راستے اس کے زمین سے ٹکرانے اور اس کی شدت کے بارےمیں پیش گوئی، 31 مئی کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر 55 منٹ پر جاری کیے گئے پہلے خبرنامے سے جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا اور 3 جون کو شمالی مہااشٹر اور گجرات کے ساحلوں تک پہنچ جائے گا 3 جون تک جبکہ  واقعی یہ سمندری طوفان نسرگ شمالی مہاراشٹر کے ساحل تک پہنچا جو جنوبی علی باغ کے نزدیک ہے، اس وقت اس کی ہوا کی رفتار 110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو 130 کلو میٹر تک پہنچ رہی تھی۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور نئی دہلی آر ایس ایم سی نے تمام ساجھے داروں اور بحران کے بندوبست سے متعلق ایجنسیوں کے رول کا اعتراف کیا ہے جنھوں نے ایس  سی ایس نسرگ کے کامیاب جائزے، پیش گوئی اور پہلے سے وارننگ خدمات انجام دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EKZI.png

تازہ معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے   www.imd.gov.in

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3723



(Release ID: 1636932) Visitor Counter : 213