نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج اسادھا پورنیما کے موقع پر دھمم چکرا دن کی تقریبات کا افتتاح کیا


جب عالمی وبا دنیا بھر میں انسانی زندگی اور معیشتوں کو تباہ وبرباد کررہی ہے تو بدھ کے پیغام کسی روشنی کے ستون کی طرح کام کرہے ہیں: رام ناتھ کووند

بھگوان بدھ کی تعلیمات بہت سے ملکوں اور معاشروں کی فلاح وبہبود کی سمت میں راستہ دکھاتے ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی

Posted On: 04 JUL 2020 2:59PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دلی میں راشٹرپتی بھون سے دھمم چکر ادن کے طور پر منائے جانے والے اسادھا پورنیما پر تقریبات کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی اس موقع پر ویڈیو کے ذریعے ایک خاص خطاب کیا۔ منگولیا کے صدر عالمی جناب کھل تماگن بتلگا کے خصوصی پیغام کو بھارت میں منگولیا کے سفیر جناب گون چنگ گین بوائڈ نے پڑھ کر سنایا۔ افتتاحی تقریب سے ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج )جناب پرہلاد پٹیل اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت کرن رجیجو نے بھی خطاب کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EF5V.jpg

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ چونکہ کووڈ-19جیسی عالمی وبا دنیا بھر میں انسانی زندگی اور معیشتوں کو تباہ وبرباد کررکھی ہے۔ایسے میں بھگوان بدھ کا پیغام کسی روشنی کے ستون کی طرح کام کرتے ہیں۔ بھگوان بدھ نے لوگوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ لالچ، نفرت، تشدد، حسد اور دیگر برائیوں کو ترک کردیں، تاکہ خوشی پاسکیں۔ اسی پرانے تشدد اور فطرت کی تنزلی میں مصروف بے ندامت بے درد انسانیت کی تمنا کے ساتھ اس پیغام کا برابر موازنہ کریں۔ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ جیسے ہی کورونا وائرس کے زور میں کمی آئے گی، ہمارے سامنے آب وہوا میں تبدیلی کی ایک کہیں بڑی سنگین چنوتی سامنے آجائے گی۔

صدر جمہوریہ ہند آج (4جولائی 2020) کو راشٹرپتی بھون میں دھرم چکرا دن کے موقع پر انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کے ذریعے منعقد ایک ورچوول تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہندوستان کو دھمم کی اصل سرزمین ہونے کا فخر حاصل ہے۔ بھگوان بدھ کو حاصل روشنی (عرفان) اور بعد میں چار دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے تک ان کی تعلیمات، ہندوستان کی روایت کے مطابق ہیں، جس میں دانشورانہ آزادی اور رومانی گوناگونیت کے تئیں احترام شامل ہے۔ جدید دور میں بھی دوغیر معمولی عظیم بھارتیوں، مہاتما گاندھی اور بابا صاحب امبیڈکر نے بدھ سے تحریک پائی اور انہوں نے قوم وملک کی قسمت کو بدلا۔

صدر جمہوریہ نےکہا کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم کو بھگوان بدھ کے قول وپیغام کو سننے کی کوشش کرنی چاہئے، تاکہ نیک راستے پر چلنے کی ان کی دعوت کا جواب دیا جاسکے۔ ایسا لگتا ہے کہ قلیل مدت کے ساتھ ساتھ طویل مدت کے اعتبار سے دنیا پوری طرح پریشانیوں سے گھری ہے۔ ایسے کئی بادشاہوں اور امیر لوگوں کی کہانیاں ہیں، جو حقیقت میں ڈپریشن یا نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور ایسے ہی لوگوں اور بادشاہوں نے زندگی کی پریشانیوں سے بچنے کے لئے بدھ کی شرن میں آئے۔ حقیقت میں بدھ کی زندگی پہلے کے تصورکو چیلنج دیتا ہے، کیونکہ وہ اس نامکمل دنیا کے بیچ میں پریشانیوں سے نجات پانے میں یقین رکھتے تھے۔

اپنے ویڈیو خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسادھا پورنیما پر جسے گورو پورنیما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور بھگوان بدھ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ منگولیائی کنجور کی نقلیں منگولیا کی حکومت کو پیش کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے بھگوان بدھ کی تعلیمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بھگوان بدھ کے اپدشوں اور آٹھ راستوں کی بات کی جو کئی معاشروں اور ملکوں کی فلاح کا راستہ دکھاتے ہیں۔ بدھ مذہب کی تعلیمات لوگوں، خواتین اور غریبوں کے تئیں  احترام کرنے اور عدم تشدد اور امن کا درس پڑھاتے ہیں اور یہ تعلیمات ایک پائیدار کرہ ارض یعنی سرزمین کے وسیلے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بدھ نے امید اور مقصد کے بارے میں بات کی اور ان دونوں کے درمیان ایک مضبوط رشتے کو دیکھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کس طرح 21 ویں صدی کے بارے میں پر امید ہیں اور یہ امید نوجوانوں سے بھی لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں ایک سب سے بڑا اسٹارٹ اپ معاشی نظام ہے، جہاں روشن خیال نوجوان نسل اور ذہین عالمی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QVKJ.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد پٹیل نے اس تقریب کے اہتمام کے لئے انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ جناب پٹیل نے کہا کہ بھگوان بدھ کی سوچ اور خیالات نے جغرافیائی حدیں عبور کرلی ہیں اور آج ان کا پیغام پوری دنیا کے لئے روشنی کی مانند ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ثقافت کی وزارت نے ایک بار پھر ملک اور بیرونی دنیا کے سامنے منگولیائی کنجور کی نقلیں پیش کردی ہیں۔ جناب پٹیل نے منگولیائی کنجور کی نقلیں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند اور بھارت میں منگولیا کے سفیر جناب گون چنگ گین بوائڈ کو پیش کیں اور کہا کہ ثقافت کی وزارت نے منگولیا کے تمام خانقاہوں کو یہ نقلیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب پٹیل نے مزید کہا کہ اس کے 108 سیکشن ہیں اور ہم پانچ وولیومز شائع کررہے ہیں، لیکن یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ان کے لئے 108 وولیومز لے کر جائیں گے اور انہیں پیش کریں گے۔

108 وولیومز میں بدھ مذہب کا گرنتھ منگولیائی کنجور منگولیا میں سب سے اہم مذہبی گرنتھ ہے۔ منگولیا زبان میں کنجور کا خطاب بھگوان بدھ کے الفاظ یعنی ’مختصر احکامات‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک کے ساتھ ہی پروفیسر لوکیش چندر کی ہدایت میں قلمی نسخوں کے لئے نیشنل مشن کی طرف سے منگولیائی کنجور پھر سے شائع کئے جارہے ہیں۔

اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے کہا کہ سنسکرت میں دھرما چکرا اور پراورتن سوترا دھرما کے چکروں کا پہلی بار گھومنا بھی ہوتا ہے۔جس میں چار عظیم سچ اور آٹھ فولڈ راستے ہوتے ہیں۔ جناب رجیجو نے کہا کہ بدھ مذہب کے اقدار اور تعلیمات بھارت کے اقدار اور ثقافتی شناخت کے بالکل مرکز میں ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بدھ کے گیان (روشنی) اور بیداری کی زمین ہونے کے سبب ہماری عظیم سرزمین کا تاریخی ورثہ ہمیں نہ صرف قربت کےساتھ بودھ کے ساتھ بلکہ ہر اس شخص جو بدھ مذہب کو سمجھتا اور اس کو اپناتا ہے اور ہر وہ شخص جو دنیا بھر میں محبت وایثار کو اہمیت دیتا ہے کے ساتھ جوڑتا ہے۔ یہ ہر بدھسٹ ملک کےساتھ ہمیں مضبوطی کے ساتھ جوڑتا ہے اور اس ملک کے قریب لاتا ہے۔ جناب کرن رجیجو نے کہا کہ بدھ مذہب میں چاند سچائی کی یقینی علامت ہے۔ اسادھا پورنیما سب سے مقدس پورنیما میں سے ایک ہے اور آج ہم مجموعی طور سے پوری انسانیت کے لئے سب سے مشکل امتحان کی گھڑی سے گزر رہے ہیں تو ہمیں یقینی طور سے بھگوان بدھ کی سچائی کے اصولوں اور اپدیشوں (تعلیمات) کو بنائے رکھنے کی سمت میں کام کرنا چاہئے، جس سے کہ تمام انسانیت کی خوشحالی اور ایسی فائدے کے بقائے باہم کو حاصل کیا جاسکے۔

دھمم چکرا دن کی تقریبات کا اہتمام حکومت ہند کے ثقافت کی وزارت کے اشتراک سے انٹرنیشنل بودھسٹ کنفیڈریشن کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اس کا اہتمام انٹرنیشنل بودھسٹ کنفیڈریشن اور ثقافت کی وزارت کے ذریعے 7 مئی، 16 مئی 2020 تک ورچوول ویساک اور عالمی پریر ہفتے کی انتہائی کامیاب میزبانی کے بعد کیا جارہا ہے۔ اس میں شاہی بدھ سنگھاس کے سپریم سربراہوں اور دنیا بھر کے ممتاز ماسٹرس اور اسکالرس کے علاوہ انٹرنیشنل بودھسٹ کنفیڈریشن چیپٹرس اور ممبر تنظیموں کے عالم حصہ لے رہیں ہیں۔

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

04-07-2020

U-3699


(Release ID: 1636592) Visitor Counter : 125