عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں 6 اضلاع، کٹھوعہ، ا دھم پور، ریاسی، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

Posted On: 02 JUL 2020 8:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جولائی،         مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ادھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈہ  پارلیمانی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جس میں وبائی بیماری کووڈ-19 کے پس منظر میں علاقے میں مختلف قومی پروجیکٹوں کی پیش رفت بھی شامل تھی۔

ڈپٹی کمشنروں اور سینئر اہلکاروں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 6 اضلاع، کٹھوعہ، ادھم پور، ریاسی، رام بن ، ڈوڈہ اور کشتوار میں جاری مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاقے میں جاری بڑے پروجیکٹوں میں سے ہر ایک کا ایک ایک کرکے جائزہ لیا گیا اور پیش رفت کے کام میں تیزی لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IX5U.jpg

جہاں تک کٹھوعہ ضلعے کا تعلق ہے یہ بتایا گیا کہ سب سے پہلے سیڈ پروسیسنگ پلانٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ چند ہفتوں میں کام شروع کردے گا۔اسی طرح شمالی بھارت کے سب سے پہلے بایو ٹیک صنعتی پارک کا کام جو کووڈ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا اب مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اور یہ  پروجیکٹ مستقبل قریب میں کام کرنے لگے گا۔ ہائی وے ولیج کا کام البتہ کچھ وقت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ پٹھان کوٹ- جموں نیشنل ہائی وے کو چوڑا کرکے چار لین سے 6 لین بنانے کے سلسلے میں سروے کیا جارہا ہے۔

اس دوران کٹرا- دہلی ایکسپریس روڈ کوریڈور کا کام شروع ہوگیا ہے اور زمین کی حصولی کے کام کی شروعات کردی گئی ہے۔

ادھم پور کے ڈپٹی کمشنر نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ کووڈ وبائی بیماری کی وجہ سے ناگزیر تاخیر کے بعد ریور دیویکا پروجیکٹ کے کام میں پھر سے تیزی آگئی ہے اور امید ہے کہ  اگلے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کے اس کے وقت کی پابندی کی جائے گی۔ اسی طرح انھوں نے بتایا کہ لوگوں نے دیویکا پُل کے افتتاح کے بعد بڑی راحت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بسوہلی علاقے میں  دیالاچک سڑک اور رام نگر میں مجالٹا پُل کے کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ہدایات جاری کی۔ انھوں نے  ادھم پور میں مجوزہ صنعتی اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی تجاویز کی منصوبہ بندی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پانی کی فراہمی کی اسکیم اور مجوزہ نئے بس اسٹینڈ کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کیں۔

ادھم پور اور کٹھوعہ کی ضلع انتظامیہ کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ وہ ہنڈ پمپوں کی  عوامی مانگ خاص طور پر گرمی کے موجودہ موسم میں یہ مانگ پوری کرنے کے لیے کام کی رفتار تیزکریں۔

ریاسی کے ڈپٹی کمشنر نے مجوزہ کیندریہ ودیالیہ کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ ضابطے کی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے ریاسی کے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ ٹول پلازہ اور مختلف  متبادلات کے بارے میں ایک مفصل نوٹ بھیجیں تاکہ روز آنے جانے والوں کو آسانی فراہم کی جاسکے۔

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر سینئر افسران کو ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ زراعت کی وزارت میں زعفرانی پارک کی منظوری دے دی ہے لیکن  قطعی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے سنگ بنیاد رکھنے کی کارروائی کو بالکل آخری وقت میں ملتوی کرنا پڑا۔ وزیر موصوف نے کٹھوعہ کے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ اتفاق رائے حاصل کرنےکے لیے سول سوسائٹی کے افراد سے صلاح مشورہ کریں تاکہ اس پروجیکٹ کو جلد از جلد شروع کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TD84.jpg

رام بن کے ڈپٹی کمشنر نے قومی شاہراہ کے بارےمیں کام کی تازہ ترین جانکاری پیش کی۔ ان سے وزیر موصوف نے کہا کہ وہ فوری طور پر یہ پتہ لگائیں کہ پٹی ٹاپ سے سناسار تک سڑک کا درجہ بہتر بنانے میں تاخیر کی کیا وجوہات ہیں۔ جس کے لیے سینٹرل روڈ فنڈ (سی آر ایف) کے ذریعے  مالیات کی بھی منظوری دی جاچکی ہے۔

اس دوران ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر نے مطلع کیاکہ  گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ اور بھدروہ میں نیشنل  ہائی الٹی ٹیوٹ میڈیسن پلانٹ کی تعمیر کووڈ-19 وبائی بیماری کے باوجود معمول کے طریقے پر جاری ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3661



(Release ID: 1636510) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil