سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں سے متعلق ہندوستانی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) اِنوِٹ(آئی این وی آئی ٹی) قائم کرے گی،این ایچ اے آئی نے اپنے سرمایہ کاری منیجر بورڈ میں اعلیٰ ترین صلاحیتوں کاانتخاب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کی

Posted On: 02 JUL 2020 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی:02 جولائی، 2020:

شاہراہوں کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے مقصد سے قومی شاہراہوں سے متعلق ہندوستانی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) ایک انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آئی این وی آئی ٹی) کی تشکیل کرنے کے عمل میں ہے۔ ڈھانچے کے حصے کے طور پر ایک نئی کمپنی قائم کی جارہی ہے جو مجوزہ اِنوِٹ (آئی این وی آئی ٹی) کے لئے سرمایہ کاری منیجر کے طور پر کام کرے گی۔

این ایچ اے آئی اِنوِٹ (آئی این وی آئی ٹی) ملک میں کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری اکائی کے ذریعے امداد یافتہ پہلا اِنوِٹ (آئی این وی آئی ٹی) ہوگا۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ سرمایہ کاری منیجر کیلئے ایک پیشہ ور مینجمنٹ ڈھانچہ ہو۔

سرمایہ کاری منیجر بورڈ کے دو آزادڈائرکٹروں اور ایک چیئرمین کی تقرری کیلئے اعلیٰ ترین صلاحیت کاانتخاب کرنےکیلئے ایک تلاش مع انتخاب کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ این ا یچ اے آئی کے چیئرمین ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو کمیٹی کے کنوینر ہیں اور کمیٹی کے دیگر اراکین میں ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین جناب دیپک پاریکھ، آئی سی آئی سی آئی بینک  کے چیئرمین جناب گریش چندر چترویدی اور سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سابق سکریٹری جناب سنجے مشرا شامل ہیں۔

اس کامقصد یہ ہے کہ ماہرین کی ایک مجاز اکائی قائم کی جائے جو این ایچ اے آئی کے مکمل ہوچکے شاہراہوں کے پروجیکٹوں کو مالیات فراہم کرنے کیلئے بازار سے وسائل اکٹھا کرنے میں انفراسٹرکچر ٹرسٹ کو پیشہ ورانہ طریقے سے چلا سکے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:3666



(Release ID: 1636137) Visitor Counter : 96