کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکزی وزیر گوڑا نے آر ایف سی ایل کے راما گنڈم پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا


اکتوبر تک 12.7 لاکھ ایم ٹی سالانہ یوریا پروجیکٹ شروع ہونےکا امکان:گوڑا

Posted On: 01 JUL 2020 6:34PM by PIB Delhi

کیمیکل وفرٹیلائز کے مرکزی وزیر جناب سدانند گوڑا نے آج راما گنڈم فرٹیلائزرس اور کیمیکل لمیٹیڈ (آر ایف سی ایل) کے سی ای او کے ساتھ نئی دلی میں ایک میٹنگ کی، جس میں راما گنڈم پروجیکٹ کی تعمیر کے کام کے پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200701-WA0108CVF7.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پروجیکٹ تقریباً تکمیل کے مرحلے میں ہے اور انہیں امید ہےکہ یہ اس سال اکتوبر تک کاروباری پیدا وار کے لئے تیار ہوجائے گا۔ انہوں نے ان اقدامات کی ستائش کی جو آر ایف سی ایل نے کئے ہیں، تاکہ کووڈ عالمی وبا سے ابھرنے والے چیلنجوں پر قابو کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ پروجیکٹ ایک بار مکمل ہوجائے گا تو یہ پروجیکٹ آتم نربھر بھارت بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرے گا۔ اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کے بعد راما گنڈم پروجیکٹ گورکھپور، برونئی، سندری اور تلچر میں دیگر دوبارہ شروع کئے گئے پروجیکٹوں کے ہمراہ 63.5 ایل ایم ٹی سالانہ تک یوریا کی درآمد کی ضرورت کو کم کرے گا۔

آر ایف سی ایل تلنگانہ میں راما گنڈم میں 12.7 لاکھ ایم ٹی سالانہ گنجائش کا گیس پر مبنی  یوریا یونٹ ہے۔ یہ ایک مشترکہ وینچر کمپنی ہے، جسے نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (این ایف ایل )، انجینئرس انڈیا لمیٹیڈ (ای آئی ایل) اور فرٹیلائزرس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایف سی آئی ایل) کے ذریعہ فروغ دیاگیا ہے۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 اگست 2016 کو اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ایک بار مکمل ہونے پر آر ایف سی ایل پروجیکٹ درآمد شدہ یوریا پر بھارت کے انحصار کو کم کرے گا، غیر ملکی زرمبادلہ بچائے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

میٹنگ کے دوران  آر ایف سی ایل کے سی ای او جناب نرلیپ سنگھ رائے نے اس پروجیکٹ مختلف کاموں کی عملی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ یہ پروجیکٹ تقریباً 99 فیصد مکمل کرلیاگیا ہے۔  کچھ عرصے کے لئے لاک ڈاؤن مدت کے دوران اس جگہ پر کام روک دیاگیا گیا لیکن اب 3 مئی 2020 کے بعد کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔  مسئلہ صرف یہ ہے کہ اس جگہ پر افرادی قوت کی دستیابی میں پریشانی آرہی ہے، لیکن انتظامیہ نے ٹھیکہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو مفت کھانا اور رہائش فراہم کرکے مزدوروں کو برقرار رکھنے کی خاطر بہت سرگرم اقدامات کئے ہیں اور لاک ڈاؤن مدت کے دوران مزدوروں کو اجرتوں کی ادائیگی جیسے بھی اقدامات کئے ہیں۔

بھارت سرکار نے یوریا کے سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کو آسان بنانےکے لئے سرمایہ کاری سے متعلق نئی پالیسی این آئی پی 2012 کا اعلان کیا تھا اور یوریا کے سیکٹر میں ہندوستان کو خودکفیل بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ این آئی پی 2012 کے تحت بھارت سرکار 5 بند پڑے کھادوں کے پلانٹس کو دوبارہ کھول رہی ہے۔5 سرکاری سیکٹر کے یونٹوں کو بھی دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ یہ یونٹ ہیں:

راما گنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکل لمیٹیڈ (آر ایف سی ایل)

تلچر فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (ٹی ایف ایل)

ہندوستان اورورک اینڈ رسائن لمیٹیڈ (گورکھپور، برونئی اور سندری)

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

02-07-2020

U-3643



(Release ID: 1636065) Visitor Counter : 105