وزارت دفاع
سمدر سیتو مہم
687ہندوستانی شہریوں کو آئی این ایس جلشو کے ذریعہ ایران سے لایاگیا
Posted On:
01 JUL 2020 9:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 جولائی ، 2020،ہندوستانی بحریہ کے ‘‘ آپریشن سمدر سیتو’’ کے تحت تعینات آئی این ایس جلشو کے ذریعہ یکم جولائی 2020 کی صبح کو 687 ہندوستانی باشندوں ؍ شہریوں کو ایران بندر عباس سے توتیکورن بندرگاہ لایا گیا۔ اس مہم کے تحت اب تک ایران سے 920 ہندوستانی شہریوں کو ہندوستانی بیڑوں کے ذریعہ وطن واپس لایا گیا ہے۔
ایران میں بھارتی مشن کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کو سہولت دی گئی تھی۔ ضروری طبی جانچ کے بعد لوگوں کو جہاز پر چڑھایا گیا۔ سمندری سفر کے دوران کووڈ-19 سے متعلق حفاظتی پروٹوکول پر بھی سختی سے عمل کیاگیا۔
توتیکورن میں مقامی افسران نے بیرون ملک سے لائے گئے شہریوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں جلد از جلد ان کی منزلوں پر بھیجنے سے قبل ان کی صحت کی جانچ، امیگریشن اور ٹرانسپورٹیشن جیسے انتظامات کئے گئے۔
ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کی اس مہم کے ساتھ، ہندوستانی بحریہ موجودہ کووڈ وباء کے دوران، مالدیپ، سری لنکا اور ایران سے 3992ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لاچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔اگ۔ک ا۔
U-3639
(Release ID: 1635880)
Visitor Counter : 215