وزارات ثقافت

اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت چنڈی گڑھ میں پی آئی بی کے علاقائی دفتر نے ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے بارے میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں دو ریاستوں ہماچل پردیش اور کیرالہ کے قیمتی کلچر اور ورثے کو اجاگر کیا گیا

Posted On: 30 JUN 2020 7:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 جون،         بھارت سرکار کی اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت چنڈی گڑھ کے پریس انفارمیشن بیورو  کے علاقائی دفتر نے ایک بھارت سریشٹھ بھارت  کے بارےمیں ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے تحت دو ساتھی ریاستوں ہماچل پردیش اور کیرالہ کے قیمتی کلچر  اور ورثے کو بڑی خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ ویبینار کی نظامت اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت پی آئی بی کی اے ڈی جی محترمہ دیو پریت سنگھ نے کی۔ ویبینار میں شرکت کرنے والوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت سرکار کے بے مثال اقدام ‘‘ایک بھارت سریشٹھ بھارت’’ کا مقصد دور دراز کی ریاستوں کے لوگوں کو آج کے دور میں آپس میں جوڑ کر قومی اتحاد کے جذبے کو بحال  کرنا ہے۔ اس طرح کی وسیع سماجی پس منظر میں بھارت کا تانا بانا پورے ملک میں موجود ہے جو ملک کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے اور اسے ایک ملی جلی قومی شناخت فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XMW4.jpg

ایک بھارت سریسٹھ بھارت (ای بی ایس بی) بھارت سرکار کا ایک مثالی قدم ہے جس کا مقصدمختلف ریاستوں کے لوگوں کے مابین باہمی رابطے اور جوابی کارروائی کے ذریعے بھارت اور اس کے ثقافتی تنوع  کو اجاگر کرنا ہے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر آج ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ای بی ایس بی ا سکیم کے تحت دو ساتھی ریاستوں ہماچل پردیش اور کیرالہ کے قیمتی کلچر اور ورثے کو سب کے سامنے لانا تھا۔

ہماچل پردیش کی حکومت  کی کلچر سے متعلق کمیٹی کی ماہر محترمہ شیلاجا کھنّا نے جو اس موضوع پر شامل ہونے والے ماہرین میں سے ایک تھیں، ہماچل پردیش کی  لوک موسیقی کی قیمتی تاریخ اس سے وابستہ موسیقی کے آلات اور اس کے بے مثال ہونے کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ہماچل پردیش کے سادہ باوقار ناتی ڈانس کے بارے میں بتایا اور ریاست کی خوبصورتی کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس کی وجہ سے لوگ ریاست کی دست کاریوں، موسیقی اور رقص سے متاثرہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00210IM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z1O8.jpg

ہماچل پردیش کی حکومت کے زبانوں، آرٹ اور کلچر کے محکمے کی سابق سکریٹری ڈاکٹر پورنیما چوہان نے دونوں ریاستوں کے درمیان یکساں باتوں پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ  یہ دونوں ریاستیں جو زبردست قدرتی خوبصورتی کی حامل  ہیں اور جو برصغیر بھارت کے  دو  کناروں پر واقع ہیں، انھوں نے انسانی ترقی کے بارےمیں بہت اچھا کام کیا ہے۔ ہماچل پردیش کے مختلف ثقافتی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے بودھ سلسلے اور نو ا ٓبادیاتی ماضی کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسپتی میں واقع تابو خانقاہ دراصل پہاڑیوں کا اجنتا سمجھی جاتی ہے جبکہ  کانگڑہ میں ایک ہی چٹان کو کاٹ کر بنائے گئے مسرور مندر کو  پہاڑیوں ایلورا سمجھا جاتاہے۔ انھوں نے ہماچل پردیش کے مختلف پہاڑی پینٹنگ اسٹائلوں کا ذکر کیا مثلاً کانگڑہ پینٹنگس اور تھنگکا پینٹنگ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00444A2.jpg

کیرالہ کی ایک ماہر تعلیم تحقیق کار اور ایک کلاسیکی رقاص ڈاکٹر نینا پرساد نے کیرالہ میں پرفارمنگ آرٹ کی مختلف روایات کی تفصیل پیش کی اس میں کیرالہ کے قدیم سنسکرت تھیٹر کا کٹّییٹّم اور کیرالہ کا ایک کلاسیکی رقص ‘‘موہنی ہٹّم’’ بھی شامل ہے۔ کیرالہ کے قیمتی کلچر کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے عربوں، پرتگالیوں اور ڈچ لوگوں کے ساتھ کیرالہ کے تاریخی سلسلے کا مختصر ذکر کیا جس نے ملایالی کلچر کو فروغ دینے میں مدد دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZDW5.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006E6P3.jpg

انھوں نے مزید کہا کہ کیرالہ مندروں کی زمین ہے جس کا ہر ایک مندر تہوار منانے کا اپنا ہی طریقہ استعمال کرتا ہے۔ اونم جو کھیتی کھاٹنے کا تہوار ہوتا ہے ریاست کا سب سے مشہور تہوار ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقے کے لوگ بڑی خوشی اور جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیتےہیں۔ انھوں نے کیرالہ کی مورال پینٹنگ کا ذکر کیا۔ کلاری پیٹّو کے مارشل آرٹ کا تذکرہ کیا اور کیرالہ کے پکھواڑوں کے بارے میں بتایا۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت کے ساؤتھ زون کے ڈائرکٹر جنرل جناب ایس وینکٹیشور نے کہاکہ ان دونوں ساتھی ریاستوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے یہاں اکثر جانا چاہیے اور ثقافتی گوناگونیت کے بارے میں سیکھنا چاہیے۔ انھوں نے تجویز کیا کہ دونوں ریاستوں کے طلبا کے فائدےکے لیے تبادلوں کے پروگرام منعقد کیے جانے چاہئیں۔

ویبینار میں ہریانہ کے جی ڈی گوئنکا ورلڈ ا سکول کے طلبا نے شرکت کی۔ طلبا نے گیسٹ مقررین کے ذریعے پیش کی گئی معلومات کی بڑی تعریف کی اور اسے بہت اہم اور علم دوست قرار دیا۔

اجلاس کا اختتام چنڈی گڑھ کے ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آر او بی) کے ڈائرکٹر جناب اشیش گوئل کی طرف سے ویبینار میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔ آر او بی چنڈی گڑھ کے ڈپٹی ڈائرکٹر جناب انجو چانڈک اور علاقے کی اطلاعات ونشریات کی وزارت کے دیگر اہلکاروں نے ویبینار میں شرکت کی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3622

 



(Release ID: 1635613) Visitor Counter : 103