وزارت خزانہ

مالی برس 21-2020 کیلئے مئی 2020 کے مہینے تک حکومت ہند کے اکاؤنٹس کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 30 JUN 2020 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:30جون، 2020:

حکومت ہند کے ماہانہ کھاتے کی ماہ مئی 2020 تک کی روداد تیار کرکے رپورٹوں کی شکل میں شائع کردی گئی ہے۔ اس کی خاص خاص باتیں اس طرح ہیں:

حکومت ہند نے ماہ مئی 2020 تک (21-2020 کے بی ای کے لحاظ سے 2.03فیصد)کی رقم کی شکل میں 45498  کروڑ روپئے حصول یابی کی ہے جو 33850 کروڑ روپئے ٹیکس مالیہ (مرکز کیلئے خالص ٹیکس)، 10817 کروڑ روپئےغیر ٹیکس مالیہ اور 831 کروڑ روپئے کا غیرقرض جاتی پونجی حصولیابیوں پر مشتمل ہے۔ غیرقرض جاتی حصولیابیوں میں قرض کی شکل میں وصول کی جانے والی رقم (831 کروڑ روپئے) ہے۔  92077 کروڑ روپئے کی رقم ریاستی حکومتوں کو حکومت ہند کی جانب سے ریاستی ٹیکس کی شکل میں منتقل  کی گئی ہے یعنی اسی مدت کے دوران ماہ مئی تک یہ رقم منتقلی کی گئی ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 7010 کروڑ روپئے کم ہے۔

حکومت ہند نے مجموعی طور پر 511841 کروڑ روپئے (21-2020 بی ای کا 16.82 فیصد)کی رقم بطور اخراجات صرف کی ہے۔ اس میں سے 456635 کروڑ روپئے مالیہ کھاتے کے ہیں اور 55206 کروڑ روپئے  پونجی کھاتے سے متعلق ہیں، مجموعی مالیہ اخراجات 78265 کروڑ روپئے کے بقدر ہیں اور یہ سود کی ادائیگی  اور 67469 کروڑ روپئے اہم سبسیڈیوں کی ادائیگی میں صرف ہوئے ہیں۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3616



(Release ID: 1635540) Visitor Counter : 129