خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم ایف ایم ای اسکیم علاقے میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کو فائدہ پہنچانے کیلئے شمال مشرقی ریاستوں میں نامیاتی غذائی پیداوار کو فروغ دےگی: رامیشور تیلی


پھلوں اور سبزیوں کے کلسٹروں میں ویئرہاؤس کولڈ اسٹوریج مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی سہولتیں فراہم کرائی جائیں گی

Posted On: 30 JUN 2020 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی:30جون، 2020:

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کہا ہے کہ پی ایم ایف ایم ای (پی ایم فورملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز) اسکیم  نامیاتی غذائی پیداوار کو فائدہ پہنچائے گی اور شمال مشرقی ریاستوں میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کو اس سے بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا۔جناب تیلی نے سپنوں کی اڑان کے ورچول لانچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایم ای اسکیم اور آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کردہ ایکسٹینڈیڈ آپریشن گرینس اسکیمس  کسانوں اور بہت چھوٹی صنعتوں جو ہندوستانی معیشت میں قابل ذکر تعاون فراہم کرتے ہیں، کو واضح طور پر فائدہ پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت دیہی علاقوں میں لگ بھگ 55 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے نیز یہ سیکٹر خاص طور سے ان لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے جو کووڈ-19 بحران کے دوران اپنے گاؤں اور گھروں میں لوٹ آئے ہیں۔ جناب تیلی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا ہدف غیرمنظم خوراک کی ڈبہ بندی کی اکائیوں کو اصل دھارا سے جوڑنا ہے۔

جناب رامیشور تیلی نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت پھلوں اور سبزیوں کے کلسٹروں میں ویئرہاؤس کولڈ اسٹوریج مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ یہ اسکیم شمال مشرقی ریاستوں، خواتین، ایس سی، ایس ٹی اور امنگوں والے ضلعوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں اپنے نامیاتی  پیداواروں کیلئے بیحد معروف ہیں۔ شمال مشرقی خطے میں انناس، کیلا، ہلدی، ادرک، سنترے، کالاچاول، بانس اور دیگر زرعی پیداوار وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جناب تیلی نے کہا کہ زرعی پیداوار کی ڈبہ بندی کو بڑھانے کی ضرورت ہے جسے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کی گئی نئی اسکیموں کی مدد سے کیا جاسکتا ہے۔

اس اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے جناب تیلی نے مطلع کیا کہ ایکسٹینڈیڈ آپریشن گرینس اسکیم کےتحت اب پھلوں اور سبزیوں کی سبھی اقسام کوشامل کرلیا گیا ہے۔ یہ اسکیم قیمت کے استحکام اور کسانوں کو مناسب قیمت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت پھلوں اور سبزیوں کی بار برداری کیلئے 50 فیصد کی سبسیڈی دستیاب کرائی جائے گی۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کی دونوں ہی اسکیمیں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم تعاون دیں گی، زرعی پیداوار کی بربادی کو کم کریں گی، بہت چھوٹی اکائیوں کی رسم بندی کریں گی اور کسانوں کو مناسب منافع دستیاب کرائیں گی۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3615



(Release ID: 1635537) Visitor Counter : 164