وزارت خزانہ
جنوری سے مارچ 2020 تک سرکاری قرض کے بندوبست سے متعلق سہ ماہی رپورٹ
Posted On:
30 JUN 2020 2:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 جون 2020، اپریل۔ جون (سہ ماہی ۔1) 11۔2010 سے سرکاری قرض کے بندوبست سے متعلق سیل (پی ڈی ایم سی) (قبل ازیں مڈل آفس)، بجٹ ڈویژن اقتصادی امور کا محکمہ ، وزارت خزانہ مستقبل طورپر قرض کے بندوبست سے متعلق ایک سہ ماہی رپورٹ جاری کررہا ہے۔سہ ماہی جنوری۔ مارچ 2020 (مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی)۔
مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران مرکزی حکومت نے مجموعی طور پر 76000 کروڑ روپے کے قلیل مدتی تمسکات جاری کئے جبکہ مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں 156000 کروڑ روپے کے تمسکات جاری کئے تھے۔ مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں بنیادی ایشو کے اوسط فائدے میں مزید کمی کرکے اسے 6.70 فیصد کیا گیا جبکہ مالی مالی سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں یہ 6.86 فیصد تھی۔ مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں قلیل مدتی تمسکات کے نئے ایشو کی اوسط میچیورٹی کو بڑھاکر 16.87 سال کیا گیا جبکہ مالی سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں یہ 16.47 سال تھی۔ جنوری۔ مارچ کے دوران مرکزی حکومت نے کیش منیجمنٹ بل جاری کرکے 230000 کروڑ روپے حاصل کئے۔مارچ 2020 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران نظام میں لکویڈٹی فراہم کرانے کے لئے ریزرو بینک نے او ایم اوز/ اسپیشل او ایم اوز چلائے۔ ایم ایس ایف سمیت لکویڈیٹی ایجسٹ منٹ فیسی لیٹی (ایل اے ایف) کے تحت آر بی آئی کے ذریعہ کل اوسط لکویڈیٹی ایبزارپسشن سہ ماہی کے دوران 303464 کروڑ روپے تھا۔
حکومت کی کل دین داری (‘سرکاری کھاتے ’ کے تحت آنے والی دینداریوں سمیت)مارچ 2020 کے آخر میں بڑھ کر 9462265 کروڑ روپے ہوگئی جبکہ دسمبر 2019 کے آخر میں یہ 9389267 کروڑ روپے تھی۔ مارچ 2020 کے آخر میں سرکاری قرض کل بقایا دینداریوں کا 90.9 تھا۔ تقریباً 29 فیصد بقایا قلیل مدتی تمسکات کی میچوریٹی کی باقی مدت پانچ سال سے کم ہے۔ ہولڈنگ کے طریقے سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ 2020 کے آکر میں 40.4 فیصد حصص کمرشیل بینکوں کے لئے ہیں اور 25.1 فیصد بیمہ کمپنیوں کے لئے ۔
سرکاری قرض کے بندوبست سے متعلق جنوری۔ مارچ 2020 کی سہ ماہی رپورٹ دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://dea.gov.in/sites/default/files/Quarterly%20Report%20on%20Public%20Debt%20Management%20for%20the%20Quarter%20January%20-%20March%202020.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(30-06-2020)
U-3606
(Release ID: 1635509)
Visitor Counter : 192