وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے جی20 اراکین کی میٹنگ سے قبل کووڈ کی صورت حال میں تعلیمی نظام میں لچک لانے سے متعلق ہندوستان کی کوششوں کو نمایاں کیا


جی20 کے وزرائے تعلیم نے بہترین طور طریقوں کا اشتراک کیا، بحران کے وقت میں تعلیم و تدریس کو فروغ دینے کے لئے اشتراک پر مبنی کوششوں کے تئیں عہدبستگی کا اظہار کیا

Posted On: 27 JUN 2020 8:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/جون 2020 ۔ فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج جی20 ایکسٹرا آرڈینری ورچول ایجوکیشن منسٹرس میٹنگ یعنی جی20 کے وزرائے تعلیم کی غیرمعمولی ورچول میٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ خصوصی اجلاس تعلیم کے شعبے پر کووڈ-19 کی وبا کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے، مختلف ملکوں میں اس صورت حال کو کیسے  نمٹا ہے، رکن ممالک ان مشکل حالات میں تعلیم کے کاز کو آگے بڑھانے کے لئے کیسے اشتراک کرسکتے ہیں، جیسے امور پر بات چیت کے لئے طلب کیا گیا تھا۔

اپنے بیان میں مرکزی وزیر نے تعلیم کے شعبے میں وبا کے سبب بڑے پیمانے پر پیدا ہوئی رخنہ اندازیوں کے شراکت داری پر مبنی تدارک کے لئے جی20 ممالک کی اس تاریخی اور وقت کی ضرورت سے ہم آہنگ میٹنگ کے انعقاد کی پہل کرنے کے لئے چیئرپرسن کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر نے سبھی اراکین کو تعلیم سمیت سبھی شعبوں پر کووڈ-19 کے اثرات کو کم از کم کرنے کے لئے ہندوستان کی کوششوں سے باخبر کرایا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں ’آتم نربھر بھارت‘ کی تعمیل کی اپیل کی ہے۔ حکومت ہند نے ہندوستان کی جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد کے برابر ایک غیرمعمولی اقتصادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں ہمارے ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ازسرنو جان ڈالنے کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے۔

جناب پوکھریال نے کووڈ-19 کی بحران کے دوران ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینے کے لئے ایچ آر ڈی کی وزارت کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برسوں کے دوران شاندار ڈیجیٹل تعلیمی مواد تیار کیا ہے۔ یہ دیکشا، سوایام، ورچول لیبس، ای-پی جی پاٹھ شالہ اور نیشنل ڈیجیٹل لائبریری جیسے متعدد پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ بہت سے ایسے طلبہ ہیں جن کی رسائی تعلیم کے ڈیجیٹل ذرائع تک نہیں ہے۔ ڈیجیٹل تقسیم یا خلا کو دور کرنے کے لئے ہم سوایام پربھا جیسے ٹی وی چینلوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کررہے ہیں۔ سوایام پربھا 34ڈی ٹی ایچ چینلوں اور کمیونٹی ریڈیو سمیت ریڈیو چینلوں کا ایک گروپ ہے۔ ان کی مدد سے ہم دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے طلبہ کو بھی 24x7 تعلیم کی سہولت دستیاب کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے ایچ آر ڈی وزیر نے کہا کہ سبھی ای وسائل کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کے لئے ہم جلد ہی وزیر اعظم کی ای ودیا پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں، جس میں درج ذیل چیزیں شامل ہوں گی:

ایک ملک ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم

سبھی تعلیمی ای- وسائل کو وَن نیشن وَن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تصور کے تحت ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، جس میں واحد مربوط سرچ کے ذریعے نیوی گیشن کی آسانی ہوگی۔

وَن کلاس وَن چینل

درجہ ایک سے درجہ 12 کے لئے فی گریڈ ایک مخصوص ٹی وی چینل ہوگا، تاکہ معیاری تعلیمی مواد دستیاب کرایا جاسکے۔

پی ایم ای ودیا پروگرام سے تقریباً 25 کروڑ اسکولی بچوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

یونیورسٹیوں میں آن لائن پروگرام

ملک کی چوٹی کی 100 یونیورسٹیاں جلد ہی مکمل آن لائن پروگرام شروع کرنے جارہی ہیں۔ روایتی، اوپن اور فاصلاتی طریقہ تعلیم میں آن لائن کمپونینٹ کی اجازت، 20 فیصد سے بڑھ 40 فیصد ہوجائے گی۔

سوایام موکس کورسیز

سوایام موکس کورسیز کو یونیورسٹی نصاب کے ساتھ میچ کیا جارہا ہے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ اسے نصاب کا جزو بنائیں۔

علاقائی زبانیں

ای- لرننگ ریسورسیز 8 علاقائی زبانوں میں تیار کئے جارہے ہیں۔

ڈی اے آئی ایس وائی (ڈیزی)

دوسری طرح سے اہل طلبہ کے لئے اسٹڈی مٹیریل ڈیجیٹلی ایکسیسیبل انفارمیشن سسٹم (ڈی اے آئی ایس وائی) اور سائن لینگویج میں تیار کئے جارہے ہیں۔

منودرپن

منودرپن ذہنی و جذباتی صحت کے مقصد سے طلباء، اساتذہ اور کنبوں کے نفسیاتی، سماجی سپورٹ کے لئے وزارت تعلیم کی ایک پہل ہے۔ کونسلنگ کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے ایک نیشنل ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے جی-20 گروپ کے ملکوں کے ذریعے کی جارہی کوششوں کے تئیں ہندوستان کی عہد بستگی کا اعادہ کیا، جس میں لچیلی تعلیمی حکمت عملی کی ترقی اور فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اس میں مختلف ملکوں کے اپنے پس منظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے فاصلاتی اور ای- لرننگ سالیوشنز کی الگ الگ اقسام شامل ہیں۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر کے جی-20 وزرائے تعلیم کی غیرمعمولی ورچول میٹنگ کے موقع پر دیے گئے بیان کے مکمل متن کے لئے کلک کریں:

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/Final%20English%20HRM%20speech%20G20.pdf

 

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3571


(Release ID: 1634938) Visitor Counter : 271