وزارت خزانہ

حکومت جولائی کے پہلے ہفتہ سے ایس ایم ایس کے ذریعے صفر فارم جی ایس ٹی آر-1 بھرنے کی سہولت شروع کرے گی

Posted On: 27 JUN 2020 8:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28/جون 2020 ۔ جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے جولائی 2020 کے پہلے ہفتہ سے جی ایس ٹی آر-1 فارم کے نِل (NIL) یعنی صفر اسٹیٹمنٹ کے لئے ایس ایم ایس کے ذریعے فائلنگ کی سہولت دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی آر-1 فارم میں صفر اسٹیٹمنٹ کی ایس ایم ایس کے ذریعے فائلنگ کی سہولت سے 12 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی پر عمل درآمد کی سہولت میں بہتری آئے گی۔ ان ٹیکس دہندگان کو کامن پورٹل پر اپنے کھاتے میں لاگ اِن کرنا ہوتا ہے اور پھر ہر مہینے یا ہر سہ ماہی کے لئے جی ایس ٹی آر-1 فارم میں اپنے آؤٹ وارڈ کی تفصیلات درج کرنی ہوتی ہیں۔

اب جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کو صفر آؤٹ وارڈ پر جی ایس ٹی پورٹل پر لاگ آن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور صرف ایک  ایس ایم ایس کے ذریعے سے ہی فارم جی ایس ٹی آر -1 فارم میں صفر تفصیلات درج کرکے فائل کرنا ممکن ہوجائے گا۔ جو جی ایس ٹی پورٹل پر اپنے جی ایس ٹی آئی این کھاتے میں لاگ اِن کرکے اور Services>Returns>Track Return Status پر جاکر فیلڈ اسٹیٹمنٹ یا ریٹرن اپلی کیشن کی صورت حال کی تصدیق پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایس ایم ایس کے توسط سے صفر ماہانہ جی ایس ٹی آر-3 بی ریٹرن فائل کرنے کی سہولت 8 جون 2020 سے ہی دستیاب کرادی گئی ہے۔ صفر فارم جی ایس ٹی آر-3 بی والے ٹیکس دہندگان ریٹرن بھرنے کے لئے ایس ایم ایس کی سہولت کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ایس ایم ایس کی سہولت شروع کرنے کے لئے اپنے فارم جی ایس ٹی آر-1  میں صفر اسٹیٹمنٹ بھرنے کے خواہش مند ٹیکس دہندگان کو NIL<space>R1<space>GSTIN number<space>Tax period (in MMYYYY) کے سلسلے میں 14409 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر NIL R1 09XXXXXXXXXXXZC 042020 (اپریل 2020 سے ماہانہ ریٹرن کے لئے) یا NIL R1 09XXXXXXXXXXXZC 062020 (اپریل – جون 2020 کے سہ ماہی ریٹرن کے لئے)۔

اس کے بعد انھیں 30 منٹ کی ویلیڈیٹی (جواز) والا 6 ڈیجٹ کا کوڈ ملے گا اور CNF<space>R1<space> CODE کو 14409 پر بھیج کر اپنی نِل اسٹیٹمنٹ فائلنگ کی توثیق (کنفرمیشن) کی جاسکتی ہے۔ کامیابی سے کوڈ کا کنفرمیشن ہونے پر ریٹرن فائل ہوجائے گا اور ٹیکس دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے اکنالجمنٹ نمبر حاصل ہوجائے گا۔

اس طرح سبھی اسٹیپ کی تکمیل کے بعد ٹیکس دہندگان جی ایس ٹی آر-3 بی فارم میں اپنا نِل ریٹرن بھرسکتے ہیں، حالانکہ انھیں 14409 پر بھیجے جانے والے اپنے ایس ایم ایس میں آر1 کے بجائے 3بی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے http://www.gst.gov.in/ پر ’ہیلپ‘ پر وزٹ کرسکتے ہیں۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3570

28.06.2020



(Release ID: 1634911) Visitor Counter : 201