بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی - ٹیکس سے قبل مالی سال 20 کے منافع میں 14.15 فیصد اضافہ
Posted On:
27 JUN 2020 5:52PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کے ادارہ اور 62110 میگاواٹ کی گروپ تنصیبی صلاحیت کے ساتھ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی این ٹی پی سی لمٹیڈ نے 27 جون 2020 کو مالی سال دو ہزار بیس کے لئے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے مالی سال بیس کی چوتھی سہ ماہی کے لئے بغیر آڈٹ کرائے مالی نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
مالی سال 20 میں این ٹی پی سی نے اب تک 8260 میگاواٹ کی سب سے زیادہ تجارتی صلاحیت درج کی ہے جس میں ٹی ایچ ڈی سی اور نیپکو ( این ای ای پی سی او) کی 2970 میگاواٹ صلاحیت کا حصول بھی شامل ہے۔ مالی سال 20 کے لئے این ٹی پی سی گروپ کی مجموعی پیداوار پچھلے سال کے دوران305.90 بلین اکائیوں کے موازنہ میں 290.19 بلین یونٹ رہی۔ اس کے علاوہ ، ٹی ایچ ڈی سی اور نیپکو کی مجموعی پیداوار 10.91 بلین یونٹ رہی۔ اسٹینڈ الون بنیاد پر مالی سال 20 کے لئے این ٹی پی سی کی مجموعی پیداوار 259.62 بلین یونٹ تھی جبکہ یہ پچھلے سال 274.45 بلین یونٹ تھی۔
مالی سال 20 کے لئے کل آمدنی ایک لاکھ کروڑ روپئے کے ہندسے کو عبور کر گئی اور مالی سال انیس میں92،179.56کروڑ روپئے کے مقابلے نو فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے کل آمدنی100،478.41 کروڑ روپئے کی ہوئی۔ مالی سال بیس کی چوتھی سہ ماہی میں کل آمدنی28،278.75 کروڑ ہوئی جبکہ مالی سال انیس کی اسی سہ ماہی میں 22،545.61 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح آمدنی میں 25.43 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
مالی سال 20 میں ٹیکس سے پہلے منافع 14،465.92 کروڑ روپئے کا ہوا جبکہ مالی سال انیس میں12,672.52 کروڑ روپئے کے مقابلے14.15کا اضافہ ہے۔ مالی سال بیس کی چوتھی سہ ماہی کے لئے پی بی ٹی مالی سال انیس کی اسی سہ ماہی میں3،537.17کروڑ روپئے کے مقابلے4,383.77کروڑ روپئے تھا۔ یہ23.93فیصد کا اضافہ ہے۔
مالی سال 20 میں ٹیکس کے بعد منافع، 10،112.81 کروڑ روپئے کا ہوا جبکہ مالی سال 19 میں یہ 11،749.89 کروڑ روپئے تھا۔
این ٹی پی سی لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائرکٹرس نے ادا کی گئی شئیر پونجی کے26.5%کے آخری منافع یعنی مالی سال بیس کے لئے دس روپئے کے ہر ایک فیس ویلیو کا2.65روپئے فی ایکویٹی شئیر کی سفارش کی ہے جو سالانہ عام میٹنگ میں شئیر ہولڈروں کی منظوری سے مشروط ہے۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(27-06-2020)
U: 3564
(Release ID: 1634889)
Visitor Counter : 185