وزارت دفاع

وزارتِ دفاع او ایف بی کو کارپوریٹ سیکٹر میں دینے سے متعلق ملازمین کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے

Posted On: 26 JUN 2020 5:39PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 جون  / وزارتِ دفاع کے  دفاعی پیداوار کے محکمے  ( ڈی ڈی پی )  کی ایک اعلیٰ سطحی  سرکاری کمیٹی  ( ایچ ایل او سی ) نے یہاں کل  آرڈیننس فیکٹری بورڈ  ( او ایف بی )  کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے سے متعلق  ملازمین کی فیڈریشنوں  / انجمنوں  کی تشویش کو دور کرنے کے لئے، اُن کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہیں ۔  16 مئی ، 2020 ء کو حکومت کے ذریعے اعلان کردہ آتم نربھر بھارت  پیکیج کے  ایک حصے کے طور پر  اس اقدام کو شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  اِسے کارپوریٹ شکل دینے سے  ہتھیاروں کی سپلائی   میں خود مختاری  ، جوابدہی اور کار کردگی کو بہتر بنایا  جاسکے گا ۔

          اس اعلان کے فوراً بعد ہی محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری کی سربراہی    والی کمیٹی  کے ساتھ فوج  کے سینئر  عہدیداروں نے 5 جون ، 2020 ء کو ملازمین  کی  فیڈریشنوں / انجمنوں  کے ساتھ  مذاکرات شروع کر دیئے تھے ۔  ایچ ایل او سی   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  او ایف بھی کے ملازمین کی انجمنوں / فیڈریشنوں کے ساتھ  میٹنگیں کر رہی ہے ۔

          ایچ ایل او سی کی اِس طرح کی تیسری میٹنگ   25 جون ، 2020 ء کو تین انجمنوں  کے ساتھ  شروع ہوئی ، جس میں  آرڈیننس اور ساز و سامان کی فیکٹریوں اور  کوالٹی کو یقینی بنانے کی تنظیموں کے  غیر گزیٹیڈ آفیسروں کی کل ہند انجمن ( اے آئی اے این جی اوز ) ، آرڈیننس فیکٹریوں کے کلیریکل  ملازمین کی کل ہند انجمن ( اے آئی اے سی ای او ایف ) اور بھارتی آرڈیننس فیکٹریوں کے غیر تکنیکی  سپروائزری اسٹاف کی ایسوسی ایشن ( آئی او ایف  این ٹی ایس ایس اے ) شامل تھیں ۔ میٹنگ میں حکومت کے اِس مذکورہ فیصلے کو نافذ کرنے اور تمام   فریقوں کو شامل کرنے  کی بات کہی گئی  اور  ایسوسی ایشنوں کی طرف سے  ملازمین  کی اجرتوں  ، تنخواہوں ، ریٹائرمنٹ کے فوائد  ، صحت سے متعلق سہولیات اور اُن کی سروس کے دیگر امور  وغیرہ کے بارے میں   ، اُن کے ارکان سے تجاویز طلب کی گئیں تاکہ او ایف بی کو  ایک یا  اس سے زیادہ 100 فی صد حکومت کی ملکیت   والے کارپوریٹ اداروں میں تبدیل کیا جا سکے ۔

          اس کے علاوہ ، نئی کارپوریٹ  اکائی / اکائیوں کے لئے  مستقبل میں حکومت کی جانب سے  آڈر  اور بجٹ امداد   وغیرہ کے بارے میں بھی تجاویز  مانگی گئی ہیں ۔  اس سے پہلے ایچ ایل او سی نے 3 انجمنوں  ، کنفیڈریشن آف ڈیفنس  ریکیوگنائزڈ ایسوسی ایشن ( سی ڈی آر اے ) ، انڈین آرڈیننس فیکٹریز  گزیٹیڈ آفیسر ایسوسی ایشن  ( آئی او ایف جی او اے  ) اور  نیشنل ڈیفنس گروپ   بی  گزیٹیڈ آٖفیسر ایسوسی ایشن ( این  ڈی جی بی جی او اے ) کے ساتھ 5 جون ، 2020 ء اور 16 جون ، 2020 ء کو میٹنگ کی تھی اور    آرڈیننس فیکٹریز  سروسز آفیسر ایسوسی ایشن  ( آئی او ایف ایس او اے ) اور آرڈیننس فیکٹریز ڈاکٹر ایسوسی ایشن ( او ایف ڈی اے ) کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا تھا ۔ 

          میٹنگ میں دوستانہ ماحول میں تبادلۂ خیال کیا گیا ۔  انجمنوں کی جانب سے  ، اُن کے ساتھ  مزید میٹنگیں  کرنے کی درخواست   پر  وزارتِ دفاع کے  ڈی ڈی پی میں ایڈیشنل سکریٹری  جناب وی ایل کانٹھا راؤ  کی سربراہی والی کمیٹی نے اِس پر غور کیا اور  انہیں یقین دلایا کہ  فیڈریشنوں / انجمنوں کے ساتھ بات چیت  جاری رہے گی ۔

          ملازمین کی انجمنوں کی نمائندگی  آئی او ایف این  ٹی ایس ایس اے کے ایگزیکیٹیو رکن   جناب پی ایلیا اور جنرل سکریٹری جناب ایم جانسن  ، اے آئی اے این جی اوز  کے جنرل سکریٹری  ایس کے سَچن اور آرگنائزنگ سکریٹری جناب اجے  اور اے آئی اے سی ای او ایف کے صدر جناب ڈی کے ورما  اور جنرل سکریٹری  ایچ کے اگنی ہوتری نے نمائندگی کی ۔  

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-06-2020)

U. No.  3538


(Release ID: 1634646) Visitor Counter : 186