بجلی کی وزارت

جمہوریہ مالی سے این ٹی پی سی کو 500 میگاواٹ سولر (شمسی) پارک کے فروغ کے لئے پروجیکٹ بندوبست مشورے کا ٹھیکہ ملا

Posted On: 24 JUN 2020 7:04PM by PIB Delhi

جمہوریہ مالی نے 500 میگاواٹ کے سولر (شمسی) پارک کے فروغ کے لئے بجلی کی وزارت کے تحت مرکزی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ این ٹی پی سی کو پروجیکٹ بندوبست مشورے کا ٹھیکہ دیا ہے۔بجلی واین آر آئی  وہنرمندی کے فروغ کے وزیر مملکت اور بین الاقوامی شمسی اتحاد کے صدر جناب آر کے سنگھ کی صدارت میں 24 جون 2020 کو منعقد ایک تقریب میں مالی کے سفیر جناب سیکو کوسے نے جمہوریہ مالی میں 500 میگاواٹ کی صلاحیت کے شمسی پارک کے فروغ کے لئے این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ کو پروجیکٹ کے بندوبست مشورے کا ٹھیکے کا ایک لیٹر سپرد کیا۔

بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) ایک بین ااقوامی بین حکومتی تنظیم ہے جو ہندوستان میں قائم ہے۔  یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک وژن کے ساتھ قائم کی گئی تھی اور اس کا اعلان 2015 میں پیرس میں منعقد سی او پی-21 کے دوران فرانس کے صدر کے ساتھ مشترکہ طور پر کیاگیا تھا۔ آئی ایس اے کا وژن ہے بڑے پیمانے پر شمسی انقلاب لانا۔اس کا مقصد ایک سہولت پر مبنی بین الاقوامی ماحول تیار کرنا بھی ہے، جو سائنس اور اقتصادی وسائل تک پہنچ کو یقینی بناتا ہو۔ٹکنالوجی اور پونجی کی لاگت کو کم کرتا ہو۔ قیمت میں کمی لانے کی سہولت فراہم کرتا ہو اور اسٹوریج ٹکنالوجی اور اختراع کے فروغ میں مدد فراہم کرتا ہو۔ مختلف ملکوں کی معیشتوں کے شعبے میں ہونے والی توانائی میں تبدیلی کے مواقع کی اپنی سمجھ کے ساتھ آئی ایس اے توانائی کی قلت سے توانائی کو بااختیار بنانے کی طرف تبدیلی لانے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا توانائی کی  تبدیلی کا جزو ہے۔

نئی دلی میں قابل تجدید توانائی کی وزارت میں آئی ایس اے کی طرف سے اس پروگرام کی میزبانی کی گئی تھی، جن میں آئی ایس اے ڈائریکٹر جنرل جناب اوپیندر ترپاٹھی، بجلی کے سکریٹری سنجیو نندا ساہی اور ایم این آر ای کے سکریٹری اندو شیکھر چترویدی اور معاشی تعلقات کے سکریٹری راہل چھابڑا کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی تھی۔

جمہوریہ مالی نے ملک کی توانائی کی سلامتی کے لئے خصوصاً اپنے شہریوں کے لئے بجلی کی رسائی بڑھانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں اور ان اقدامات میں شمسی بجلی پر زور دیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ مالی میں شمسی پروجیکٹوں کی ترقی وہا ں کے سماجی، اقتصادی ترقی میں کافی اثر ڈالے گا۔

این ٹی پی سی حکومت ہند کی ایک صنعت  ہے اور اسے شمسی پروجیکٹوں کے قیام میں زبردست تجربے کے ساتھ 62110 میگاواٹ کی شمسی توانائی لگانے کی صلاحیت حاصل ہے اور وہ ایک سرکردہ عالمی کمپنی ہے۔ اس نے ہندوستان میں نیشنل سولر مشن جیسے مختلف شمسی پروگرام کو سنبھالا ہے۔ سال 2019 میں آئی ایس اے نے ممبر ملکوں کے لئے ایک مقابلہ جاتی عمل کے ذریعے پروجیکٹ بندوبست مشورے کے طور پر این ٹی پی سی کی توثیق کی تھی، تاکہ این ٹی پی سی کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔ این ٹی پی سی نے اگلے دو سالوں میں آئی ایس اے ممبر ملکوں میں 10 ہزار میگاواٹ کے شمسی پارکس کے فروغ کا منصوبہ بنایا ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3508



(Release ID: 1634396) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri