وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ساتھ بھارت-روس دفاعی تعاون پر نظر ثانی کی

Posted On: 23 JUN 2020 9:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جون 2020، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے روسی وفاق کے ڈپٹی وزیراعظم جناب یوری بوریسوف کے ساتھ آج ماسکو میں بھارت-روس دفاعی تعاون پر نظر ثانی کی۔  جناب بوریسوف  تجارت اور اقتصادی اور سائنسی تعاون کے سلسلے میں بھارت کے ساتھ قائم کیے گئے بین  حکومتی کمیشن کے  معاون صدر نشین ہیں۔ موصوف سائنس اور ٹیکنالوجی کی اعلی سطحی کمیٹی کے معاملے میں بھی رکشا منتری کے ساتھ معاون صدر نشین کی حیثیت رکھتے ہیں۔ باہمی تعاون اور علاقائی موضوعات کے سلسلے میں ان کے تبادلہ خیالات از حد مثبت اور بارآور رہے۔

رکشا منتری نے کہا کہ وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہوئی تمام تر مشکلات کے باوجود بھارت-روس باہمی تعلقات مختلف سطحوں پر عمدہ روابط سے ہمکنار ہیں۔ بھارت اور روس باہمی طور پر خصوصی اور کلیدی شراکت داری کے  حامل ملک ہیں اور دفاعی تعلقات اس کے اہم ستونوں میں سے ایک ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ ماسکو کے تین روزہ دورے پر روس  کے وزیردفاع کی دعوت پر گئے ہیں، جہاں وہ یوم فتح کی پریڈ کی 75ویں سالگرہ میں شرکت کریں گے۔ رکشا منتری نے دوسری جنگ عظیم میں فتح حاصل کرنے کے سلسلے میں 75ویں یوم فتح کی سنجیدہ تقریبات کے تئیں اپنی جانب سے مبارکباد کا اظہار کیا اور روس کے دوست عوام خصوصا معمر افراد کو مبارکباد پیش کی، جنہوں نے بھارت اور روس کی مشترکہ سلامتی کے لیے اپنا قابل قدر تعاون دیا ہے۔

آج صبح کے وقت دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے اپنے ہم عہدہ ڈپٹی دفاعی وزیر کرنل جنرل الیگزینڈر فومن سے بھی  تبادلہ خیالات کیے۔ دونوں شخصیات نے باہمی دفاعی تعاون سے متعلقہ موضوعات اور علاقائی ترقیات پر تبادلہ خیالات کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3469

م ن۔   ت ع۔



(Release ID: 1633855) Visitor Counter : 167