وزارت آیوش
کووڈ۔ 19 کے علاج سے متعلق پتنجلی آیورویک کے دعووں پر وزارت آیوش کے ذریعہ جاری کیا گیا بیان
Posted On:
23 JUN 2020 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 جون 2020، آیوش کی وزارت نے پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ ، ہری دوار (اتراکھنڈ) کے ذریعہ کووڈ۔ 19 کے علاج کے لئے آیورویدک ادویات تیار کئے جانے کے بارے میں حال ہی میں میڈیا میں پیش کی جانے والی خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ دعوے سے متعلق حقائق اور بیان کیے گئے سائنسی مطالعہ کی تفصیل کا وزار ت کو علم نہیں ہے۔
متعلقہ آیورویدک دوائیں تیار کرنے والی کمپنی کو مطلع کردیا گیا ہے کہ آیورویدک ادویات سمیت دواؤں کے ایسے اشتہارات ڈرگز اینڈ میجک ریمیڈیز (قابل اعتراض اشتہارات) قانون 1954 کے ضابطوں اور ان کے تحت تیار کئے جانے والے اصولوں اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے بعد مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی ہدایتوں کے دائرے میں آتے ہیں۔ وزارت نے ایک گزٹ نوٹی فکیشن نمبر ایل ۔11011/8/2020/ اے ایس بتاریخ 21 اپریل 2020 بھی جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آیوش کی مداخلت / ادویات کے ساتھ کووڈ۔ 19 سے متعلق تحقیقی مطالعہ کی ضرورتوں کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے اور کیا طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
مذکورہ خبر کے حقائق کے بارے میں اس وزارت کو آگاہ کرنے اور دعووں کی تصدیق کے لئے پتنجلی آیورویدک لمیٹیڈ سے کہا گیا ہے کہ جلد سے جلد کووڈ کےعلاج کے لئے کئے گئے دعوے کی ادویات کے نام اور ان کے اجزا کی تفصیلات ، جس مقام / اسپتال میں کووڈ۔ 19 کے لئے تحقیقی مطالعہ کیا گیا ہے، پروٹوکول ، سیمپل سائز، ادارہ جاتی اخلاقی کمیٹی کی کلیئرنس، سی ٹی آر آئی رجسٹریشن اور مطالعے کے نتائج کا ڈاٹا وزارت فراہم کرائیں اور جب تک معاملے کی باقاعدہ جانچ نہ ہوجائے، اس وقت تک ایسے دعووں کے اشتہارات / تشہیر بند کردیں۔وزارت نے اتراکھنڈ حکومت کی متعلقہ ریاستی لائسنسنگ اتھارٹی سے بھی درخواست کی ہے کہ لائسنس کی کاپیوں فراہم کرائے اور کووڈ ۔ 19 کے علاج کے لئے جن آیورویدک ادویات کا دعوی کیا گیا ہے ان کی پروڈکٹ منظوری تفصیلات فراہم کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-3459
(Release ID: 1633836)
Visitor Counter : 303