وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے نئی دلی میں اعلی تعلیمی اداروں کے لئے ‘یُکتی 2.0’ پلیٹ فارم کا ورچولی آغاز کیا


‘یُکتی’ کے اس سے قبل کے ورژن کے نتائج جلد ہی جاری کئے جائیں گے: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 23 JUN 2020 6:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جون 2020،    فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے  آج  ہمارے اعلی تعلیمی اداروں میں تیار ہونے والے  اسٹارٹ اپ سے متعلق معلومات اور  کمرشل امکان  والی ٹکنالوجی کے ساتھ منظم طریقے سے مطابقت  میں مدد کے لئے آج ایک پہل  ‘یُکتی 2.0’  کا  آغاز کیا۔ فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے شام راؤ دھوترے،ایڈیشنل سیکریٹری (ہائی ایجوکیشن)، جناب راجیش رنجن، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای پروفیسر انل سہسر بدھے، ممبر سکریٹری اے آئی سی ٹی ای ڈاکٹر راجیو کمار  اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے  انوویشن سیل کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر  ابھے جیرے بھی اس موقع پر آن لائن میڈیم کے ذریعہ موجود تھے۔

اس سے قبل  وزیر موصوف نے  11 اپریل 2020 کو  ‘یُکتی ’ (علم، ٹکنالوجی اور اختراع کے ساتھ کووڈ سے لڑنے والا ینگ انڈیا) ویب پورٹل کا آغاز کیا تھا۔ فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے  کورونا وائرس سے مقابلے کے پیش نظر  یہ پورٹل تیار کیا تھا۔ اس پورٹل کا مقصد  ایک کلی اور جامع طریقے سے  کووڈ۔ 19 کے چیلنجوں کی مختلف جہات کو کور کرنا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعہ  فروغ انسانی وسائل کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ  اعلی تعلیمی اداروں میں  طلبا ، اساتذہ اور محققین کو اپنی ٹکنالوجی اور اختراعات  کو آگے بڑھانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  مناسب مدد ملے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ ‘یُکتی 2.0’  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے معاملے میں موزوں  خیالات کو شناخت کرنے کے لئے  فروغ انسانی وسائل کی ایک پہل ‘یُکتی ’ کے  پچھلے ورژن کی ایک منطقی توسیع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ‘یُکتی’ کے ا سے قبل کے ورژن کے تمام نتائج   جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے اس پہل کی ستائش کی اور کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے  ہمیں بھارت کو آتم نربھر بنانے کا مشن دیا ہے اور  ‘یُکتی 2.0’ پہل  اس سمت میں بہت اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اختراعی انداز میں سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور  ہمیں ان کے خیالات کو  صنعتوں میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں  ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ  ‘یُکتی 2.0’ جیسی پہل سے ہمارے تعلیمی اداروں میں  اختراع اور صنعت کاری کے کلچر  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوف نے یکتی پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے  اعلی تعلیمی اداروں کے  طلبا، فیکلٹی ارکان، اسٹارٹ اپس  اور دیگر متعلقین کو بھی مدعو کیا کہ وہ  یکتی پورٹل پر  رجسٹریشن کرائیں اور اپنی ٹکنالوجی اور اختراعات سے آگاہ کرائیں۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ  یہ ڈاٹا بیس ہمارے اعلی تعلیمی اداروں کے  اختراعی ایکو سسٹم کی صورتحال کی واضح تصویر فراہم کرائے گا۔ اس سے حکومت کو  روکاوٹوں کو پہنچاننے میں اور  ملک میں اختراعی ایکو سسٹم  کو مستحکم کرنے کے لئے  مناسب پالیسیاں تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔عمومی طور  پر معاشرے کی مدد کے لئے  تخلیقی اختراعات اور  ٹکنالوجیز کے لئے  وزارت ہر ممکن مدد فراہم کرائے گی۔وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ یہ پورٹل  ہمارے اعلی تعلیمی نظام میں  اختراعات اور صنعت کاری کے کلچر کو فروغ دینے  اور قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کو شامل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے نے بھی  فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے  انوویشن سیل اور  اے آئی سی ٹی ای  کی پوری ٹیم کو اس منفرد پہل کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ  انجینئروں کے ذریعہ  طب کے میدان میں کی گئیں اختراعات  ڈسرپٹیو ٹکنالوجی کی شکل میں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  ‘یُکتی 2.0’ ہمارے اعلی اور  تکنیکی اداروں سے بہت سے دیگر  ڈسرپٹیو سولیوشنس کی شناخت کرنے میں مدد گار  ہوگا

اے آئی سی ٹی ای   کے چیئرمین پروفیسر  انل سہسر  بدھے نے  ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت کے بارے میں بتایا اور تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹارٹ اپس جاری رکھنے میں دلچسپی  رکھنے والے طلبا صنعت کاروں  کی مدد کی ضرورت پر زور دیا جبکہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش راجن نے کہا کہ یکتی 2.0 کو اختراع  کرنے والوں  کو سرمایہ کاروں سے جوڑنے کے لئے  ایک مارکیٹ پلیس کے طور پر  ابھرنے کی ضرورت ہے تاکہ  اختراعی ٹکنالوجیز کو کمرشیلائزیشن کے لیے آگے بڑھایا جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں ویب سائٹ : www.mind.mic.gov.in ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3460

                          


(Release ID: 1633835) Visitor Counter : 218