وزارت خزانہ

‘جی ایس 2025 کے 5.22 فیصد’ کے لیے فروخت (اجراء نو) کی نیلامی، ‘جی ایس 2034 کے 6.19 فیصد’ کی فروخت (اجراء نو) کے لیے نیلامی، ‘جی ایس 2050 کے 7.16فیصد’ کی فروخت (اجراء نو کے لیے) نیلامی

Posted On: 22 JUN 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22جون، 2020،بھارت سرکار نے ان اسٹاکوں کے لیے فروخت(اجرا / اجراء نو) کا اعلان کیا ہے۔ (1) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم12000کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘گورنمنٹ اسٹاک 2025 کے5.22 فیصد’ (2) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 11000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘سرکار اسٹاک 2034 کے 6.19 فیصد’ (3)پھیلی ہوئی نیلامی پر مبنی مشتہر شدہ رقم 7000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے 2050کے سرکاری اسٹاک 7.16فیصد کے لئے ہے۔ بھارت سرکار کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ مندرجہ بالا کسی ایک یا ایک سے زیادہ سکیورٹیز کے لیے 2000 کروڑ روپئے تک کا فاضل سبسکرپشن برقرار رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ ممبئی کے ذریعے 26 جون 2020 (جمعہ)کے دن کئی قیمتوں والے طریقے کو استعمال کرکے انجام دی جائے گی۔

اسٹاک کی فروخت کے لیے مشتہر شدہ رقم کا 5 فیصد تک مجاز افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔ یہ کام سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی کے سلسلے میں غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولت کی اسکیم کے تحت انجام دیا جائے گا۔

نیلامی کے سلسلے میں مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی بولیوں کو 26 جون 2020 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای –کوبیر) نظام پر داخل کیا جائے گا۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے صبح گیارہ بجے کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان لگائی جاسکیں گی۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 26 جون 2020 (جمعہ) کے دن کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو ادائیگی29جون 2020 (پیر) کو کرنی ہوگی۔

یہ اسٹاک ‘‘وین ایشوڈ’’ ٹریڈنگ کے ذریعے ریزرو بینک آف ا نڈیا کے ذریعے جاری سرکولر نمبر آر بی آئی / 2018-19/ 25 مورخہ 24 جولائی 2018 اور وقتاً فوقتاً ترمیم کردہ ‘وین ایشوڈ ٹرانزیکشن ان سینٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز’ کے رہنما خطوط کے مطابق فراہم ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ح ا۔ک ا۔

U-3438

                      


(Release ID: 1633554) Visitor Counter : 167