ارضیاتی سائنس کی وزارت

بائیس سے 26 جون 2020 کے دوران شمال مشرق اور قریب کے مشرقی بھارت میں جنوب مغربی مانسون کی زبردست بارش ہونے کا امکان ہے

Posted On: 22 JUN 2020 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 جون،         موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز / علاقائی موسمیاتی مرکز اور نئی دہلی کے  بھارتی موسمیاتی محکمے (آئی ایم ڈی) کے مطابق :

موجودہ موسمیاتی حالات

شمالی پنجاب سے شمال مغربی خلیج بنگال تک ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بنا ہوا ہے۔اس کا مشرقی کنارہ 24 جون 2020 سے شمال کی طرف سے بڑھنے کا امکان ہے۔

خلیج بنگال سے نمی والی جنوبی- جنوب مغربی ہوائیں اگلے 5 دن کے دوران شمال مشرق اور قریب کے مشرقی بھارت پر چلنے کا زبردست ا مکان ہے۔

مندرجہ بالا سازگار منظرنامے کی وجہ سے 24 جون سے اور اس کے بعد شمال مشرقی ریاستوں میں اضافہ شدہ بارش ہوسکتی ہے۔

پیش گوئی اور وارننگ

اگلے پانچ دن کے دوران بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں  دور دور تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش  ہوسکتی ہے۔

چوبیس سے 26 جون کے دوران بہار میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ 22 سے 26 جون 2020 کے دوران اروناچل پردیش ا ور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوگی۔22 سے 26 جون 2020 کے دوران ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، آسام اور میگھالیہ میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز اور بہت ہی تیز بارش ہوسکتی ہے۔

(تفصیلات کے لیے یہاں کلک کیجیے)

تازہ معلومات کے لیے www.imd.gov.in پر ملاحظہ کیجیے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3427

 



(Release ID: 1633508) Visitor Counter : 126


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Manipuri