خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں: ہرسمرت کور بادل


خوراک کی ڈبہ بندی کی مرکزی وزیر کے زیر قیادت ویبینار میں 6 ریاستوں اور 180 سے زیادہ سرمایہ کاروں نے شرکت کی

Posted On: 22 JUN 2020 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 جون،         خوراک کی ڈبہ بندی کی مرکزی وزیر محترمہ  ہرسمرت کور بادل نے آج بھارت سرکار کی قومی سرمایہ کاری کے فروغ اور آسانی کی ایجنسی انویسٹ انڈیا کی طرف سے خصوصی سرمایہ کاری فورم کے خوراک کی ڈبہ بندی کے ایڈیشن کا آغاز کیا۔

انویسٹ انڈیا نے اس فورم میں مثال شعبہ جاتی سیریز کے تحت ڈیزائن کیا جس کا مقصدعالمی صنعت کے لیڈروں اور مرکزی حکومت نیز ریاستوں کے اعلیٰ ترین فیصلہ سازوں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ فورم میں مرکزی حکومت اور 6 ریاستی حکومتوں یعنی آندھراپردیش، آسام، مدھیہ پردیش، پنجاب، تلنگانہ اور اترپردیش کے انتہائی سینئر پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ 18 ملکوں کی 180 کمپنیوں نے بھی فورم میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وبائی بیماری کووڈ کی وجہ سے اس شعبے کو بے مثال چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ شعبہ اس بات کو یقینی بنانے میں ایک اہم رول ادا کرتا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کامیاب ہو۔اس وقت درپیش چند چیلنجوں کا تعلق عالمی تجارت سے ہے جس میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور داخلی مانگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔

محترمہ بادل نے رائے ظاہر کی کہ ان چیلنجوں کی وجہ سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جن میں سے ایک یہ فورم بھی ہے جس نے 180 سے زیادہ سرمایہ کاروں 6 ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت کے لیے یہ ممکن بنایا ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ موجود رہے۔

مرکزی وزیرنے فورم میں شرکت کرنے والوں کے لیے خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں فراہم زبردست مواقع کی وضاحب کی اور مطلع کیا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی وزارت کے فنڈ سے چلنے والے بہت سے پروجیکٹوں کو نئی نئی جگہوں سے حال ہی میں نئے آرڈر ملے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت پر توجہ کی وجہ سے لوگ یہ جانتے ہیں کہ بھارت کے طریقہ کار نے کووڈ سے نمٹنے میں بہت سے دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہتر کام کیا ہے۔ بھارت کے  سپرفوڈ کو مغربی دنیا میں مقبول بنانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر نے فورم میں شرکت کرنے والوں کو سکریٹریوں کا بااختیار گروپ تشکیل دینے میں اور وزارتوں نیزمحکموں میں ‘پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل’ قائم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا جس کا مقصد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنا اور اس کی مدد کرنا ہے۔انویسٹ انڈیامیں خوراک کی ڈبہ بندی  کی وزارت بھارت میں کاروبار کرنے کے سلسلے میں اندرون ملک اور بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ ملا کر ایک خصوصی انویسٹ منٹ فیسیلی ٹیشن سیل کے قیام سے واقف کرایا گیا۔

مرکزی وزیر نے اپنی تقریر یہ کہتے ہوئے ختم کی کہ وزارت تمام ریاستوں کو ‘گو ووکل فار لوکل’ کے مشن کو آگے بڑھانے میں مکمل حمایت دے گی۔ کیونکہ کمپنیاں ان ملکوں سے پیچھے ہٹ رہی ہیں جہاں سے وہ سامان درآمدکیا کرتی تھیں اس لیے اب وقت ہے کہ ریاستیں اور مرکز مل کر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ خوراک کی ڈبہ بندی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی نے کہا کہ اب جب کہ بھارت کاروبار کے دوبارہ شروعات کر رہا ہے مرکز اور ریاستی حکومتیں ایسے مضبوط پالیسی فیصلے کر  رہے ہیں جن سے سرمایہ کار ملک میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ سرمایہ کاری کے بارے میں اہم فیصلوں پر جن کا تعلق پالیسی ترغیبات، صنعتی زونوں اور ڈھانچہ جاتی صلاحیتوں سے لے کر خصوصی سرمایہ کاری آسانیوں تک تھا، فورم میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کا مقصد بھارت کو اگلا عالمی سرمایہ کاری مرکز بنانا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3426

 


(Release ID: 1633507) Visitor Counter : 274