محنت اور روزگار کی وزارت

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ۔ مئی 2020

Posted On: 19 JUN 2020 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    لیبر بیورو ہر ماہ 20 ریاستوں میں پھیلے 600 نمونہ گاہوں سے  مقررہ آؤٹ لیٹس کا ذاتی طور پر دورہ کرکے جمع کئے گئے قیمتوں کے اعداد و شمار  کی بنیاد پر زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے  صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ مرتب کرتا ہے۔ کووڈ۔ 19 کے پھیلنے کو روکنے کے لئے  کئے گئے کنٹیمنٹ کے اقدامات  کے پیش نظر   19 مارچ 2020 سے فیلڈ اسٹاف کے ذاتی دورے کو معطل کردیا گیا ہے اور قیمتیں  مواصلات کے الیکٹرانک ذرائع  سے جمع کی گئی ہیں۔ ماہ مئی 2020 میں 433 گاؤں سے جہاں تک ممکن ہوسکا ذاتی دوروں سے اور ٹیلی کالس سے  قیمتوں کے اعداد وشمار موصول ہوئے۔

ماہ مئی 2020 کے  لئے  زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے  کل ہند صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ   (بنیاد 1986-87=100) میں 1019  اور 1025 پوائٹس پر بتدریج 5 پوائنٹ اور 6 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام عدد اشاریہ میں  اضافے کی اہم وجہ  چاول، ارہر دال، مسور دال، مونگ پھلی کاتیل ، بکرے کا گوشت، پالیٹری، سبزیوں اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوراک میں بالترین (+) 4.44 اور (+) 4.70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

عدد اشاریہ میں  اضافے / گراوٹ  مختلف ریاستوں میں علیحدہ علیحدہ دکھائی دیتی ہے۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 14 ریاستوں میں 2 سے 19 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا ہے اور  5 ریاستوں میں ایک سے 7 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا ہے جبکہ  راجستھان ریاست میں عدد اشاریہ میں کوئی فرق نہیں ہوا ہے۔ تمل ناڈو ریاست  1208 پوائنٹ کے ساتھ عدد اشاریہ کی جدول میں عدد اشاریہ سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش ریاست  788 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے ۔

سی پی آئی۔ اے ایل اور  سی پی آئی۔ آر ایل  کی بنیاد پر افراط زر کی علیحدہ علیحدہ شرح میں  مئی 2020 میں 8.40 فیصد اور 8.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ  اپریل 2020 میں یہ اضافہ بتدریج 8.80 فیصد اور 8.52 فیصد تھا۔ سی پی آئی۔ اے ایل اور سی پی آئی۔ آر ایل کے خوراک کے عدد اشاریہ کی بنیاد پر افراط زر مئی 2020 میں بالترتیب (+) 10.40 فیصد اور (+) 10.21 فیصد ہے۔

کل ہند صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ  (عام اور گروپ وار)

All-India Consumer Price Index Number (General & Group-wise)

 

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

اپریل 2020

مئی 2020

اپریل 2020

مئی 2020

عام عدد اشاریہ

1014

1019

1019

1025

خوراک

971

977

975

982

پان، سپاری وغیرہ

1654

1665

1666

1678

 ایندھن اور لائٹ

1104

1105

1099

1099

کپڑے، بستر اور جوتے

1003

1003

1022

1022

متفرق

1019

1020

1024

1025

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V27Y.gif Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JI65.gif

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GXHA.gifDescription: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S5AZ.gif

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(19-06-2020)

U-3392

                          


(Release ID: 1633348) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil