سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہماری فطرت کی بنیادی عناصرکی تفہیم کے لئے آئی اے سی ایس کولکاتہ نے بلیک ہول اورقوت ثقل کی لہروں سے متعلق فیکلٹی کے کام کی حوصلہ افزائی کی
Posted On:
21 JUN 2020 5:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،21 جون :ڈاکٹرسمن چکرورتی کا تعلق انڈین ایسوسی ایشن فارکلٹی ویشن آف سائنس ( آئی اے سی ایس ) کولکاتہ کے طبیعاتی سائنسیز کے اسکول اوراسکول آف ریاضی اور کمپیوٹریشنل سائنسیز سے ہے موصوف کو سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے ، حکومت ہند کی جانب سے تشکیل کردہ انسپائر فیکلٹی ایوارڈ بھی حاصل ہوچکاہے انھوں نے بلیک ہول کی تھیوڈائنامک پراپرٹیز کو سمجھنے کے لئے نئے طریقے فراہم کئے ہیں ۔انھوں نے تفصیلات پرمبنی جو تکنیک وضع کی ہے وہ متعلق شعبوں میں مفید ثابت ہوئی ہے اور اب اس کا استعمال مختلف النوع تجزیاتی امور میں کیاجارہاہے جن کا تعلق بلیک ہول اور اس کے دیگر مختلف پہلووں سے ہے ۔
ڈاکٹرچکرابورتی کا تحقیقی مقالہ بنیادی طورپر قوت ثقل طبیعات اور بطورخاص بلیک ہول کے شعبوں پر مرکوز ہے ۔
قوت ثقل کی لہروں سے متعلق علم فلکیات کے شعبے میں حالیہ پیش رفت اور بلیک ہول شیڈوکی پیمائش کا استعمال قوت ثقل کی تھیوری کو بہترطورپرسمجھنے میں کیاجاسکتاہے ۔ ان سمتوں میں موصوف نے جوکارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ نہ صرف یہ کہ اپنے لحاظ سے قابل قدرہیں بلکہ آئندہ کے تجزیئے کے لئے بھی رہنما خطوط ثابت ہوں گے ۔ ڈاکٹرموصوف کے ذریعہ کئے گئے تحقیقاتی کام انھوں نے انسپائرفیکلٹی فیلوشپ کی مدت کارکے دوران انجام دیئے تھے اور ان کے کاموں کو قومی اوربین الاقوامی پیمانے پر متعلقہ افراد کے ذریعہ کافی سراہاگیاہے اور اس کے تئیں دلچسپی کا اظہاربھی کیاگیاہے انھوں نے اپنے تحقیقی کاموں کے ذریعہ جو تکنیکات وضع کی ہیں ان کا استعمال دیگر تحقیقی سرگرمیوں میں بھی کیاجارہاہے ۔ قوت ثقل سے متعلق لہروں کے سلسلے میں کی گئی ان کی تحقیق آئندہ ایل آئی جی او۔ انڈیا رصدگاہ کے لئے بھی اہم ثابت ہوگی اور قوت ثقل کی لہروں کا استعمال کرکے بنیادی طبیعات کو سمجھنے کے سلسلے میں بھی دنیا کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگی ۔
************
(م ن ۔ ع آ )
U-3387
(Release ID: 1633307)
Visitor Counter : 198